جمعرات, جولائی 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ دہلی ہے دہلی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-10
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایسا نہیں ہے کہ ہم نہیں مانتے ہیں ‘یقینا ہم جانتے بھی ہیں اور مانتے بھی ہیں کہ دہلی میں کچھ تو بات ہے …….اس میں کچھ تو ہے کہ اس کی چھاؤں میں دشمن بھی دوست بن جاتے ہیں …….کچھ دیر کیلئے ہی سہی ‘ لیکن بن جاتے ہیں ۔اب اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیرا علیٰ‘ عمرعبداللہ اور میڈم …….میڈم محبوبہ جی کی بات ہی لیں ……. دونوں ایک دوسرے کے دشمن ‘ سیاسی دشمن ‘ دونوںایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا ایک بھی موقع گنوانے کیلئے تیار نہیں ہو تے ہیں …….بالکل بھی نہیں ہوتے ہیں ‘ لیکن جب یہ دونوں دہلی میں ہوتے ہیں تو ……. تو دونوں ایک ہی چھت کے نیچے انڈیا بلا ک کی میٹنگ میں حلیف جماعتوں کے طور پر شریک ہو تے ہیں اور……. اور حلیف جماعتوں کے طور پر انڈیا بلا ک کے فیصلوں کو سر تسلیم خم کرکے قبول کرتے ہیں ……. واہ رے دہلی واہ ‘ تو بڑی کمال کی ہے اور ……. اور اس لئے ہے کہ جب یہ دونوں واپس کشمیر آئیں گے تو ……. تو دونوں ایک دوسرے کا وجود‘ سیاسی وجود تک برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے ……. ایک دوسرے کو سیاسی طور پر ختم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور اللہ میاں کی قسم سچ جھوٹ کا سہارا لے کر یہ ایک دوسرے کا سیاسی وجود ختم کرنے کیلئے دن رات اور رات دن پلان اور منصوبے بناتے رہتے ہیں ۔اور اس لئے بناتے رہتے ہیں کیونکہ یہ دہلی نہیں کشمیر ہے اوراگر دہلی دشمنوں کو دوست بنا سکتی ہے تو کشمیر کی فضاؤں میں کچھ ایسا زہر ہے کہ یہاں دوست بھی دشمن بن جاتے ہیں ۔جیسے اپنے عمر عبداللہ اور میڈم جی ہیں ……. سیاسی دشمن ۔ خیر !عمرعبداللہ نے انڈیا بلاک کی اکائیوں سے کہا ہے کہ وہ این سی کے ریاستی بحالی کیلئے دہلی میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں…….ہمیں یقین ہے کہ انڈیا بلاک کی اکائیاںاس میں شرکت کریں گی …….اور میڈم جی بھی شرکاء کی صف میں کھڑی نظر آئیں گی اور …….اوراس لئے آئیں گی کہ یہ احتجاج دہلی میں ہو رہا ہے ‘کشمیر میں نہیں‘بالکل بھی نہیں …….کہ اگر یہ احتجاج کشمیر میں ہو رہا ہوتا تو وزیر اعلیٰ میڈم جی کو مدعو کرتے اور نہ میڈم جی شرکت کرتیں ……. لیکن احتجاج دہلی میں ہو گا تو یقین کیجئے کہ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ میڈم جی کو مدعو کریں گے اور میڈم جی اس میں شرکت بھی کریں گی کہ ……. کہ یہ دہلی ہے دہلی جہاں دشمن بھی دوست بن جاتے ہیں یا شاید بننا پڑتا ہے ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

’یہ تو بنتا ہے‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زوجیلا سرنگ میں تاریخی بریک تھرو

Next Post

ارجن تندولکر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے اے آر سی ایس اندھیری کی بڑی فتح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

2026-07-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

’یہ تو بنتا ہے‘

2026-07-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

ارجن تندولکر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے اے آر سی ایس اندھیری کی بڑی فتح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.