اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-05
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سیاست: کشمیر کی سیاست!

یہ تو غلط بات ہے!          

                 کشمیر میں دو بیماریاں ہیں …. ….ایڈز اور سرطان سے بھی خطر ناک کہ ان بیماریوں نے پوری قوم کشمیر کو اپنی گرفت میں لیا ہے ۔ یہ لاعلاج بیماریا ں نہیں اگر ہم ان کے علاج کےلئے تیار ہو جائیں ۔ ان میں سے اگر ایک بیماری کا بھی ہم علاج کرنے کےلئے تیار ہو جائیں گے تو اللہ میاں کی قسم دوسری بیماری خودبخود ٹھیک ہو جائےگی …. ٹھیک کیا ہو جائےگی اس کا نام و شنان ہی نہیں رہے گا ۔یہ دو بیماریاں ہیں بے روز گاری اور ہر کسی میں سرکاری نوکری کی آرزو ‘ تمنا اور خواہش ۔دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ‘ لیکن کشمیری جہاں نصف صدی پہلا تھا ‘ آج بھی وہیں ہے ….اکیسویں صدی میں بھی بچوں کو تعلیم دینے کا ہمارا ایک ہی مقصد ہو تا ہے اور وہ ہے سرکاری ملازمت کا حصول…. پڑھے لکھے نوجوانوں کو لگتا ہے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت پر ان کا حق ہے ‘ وہ اس کے مستحق ہیں ۔پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت کی یہی سوچ ہے اور وہ اس سے باہر کچھ اور سوچ نہیں سکتی ہے ۔اس کے باوجود بھی کہ حکومت کےلئے ہر ایک کو نوکری دینا ممکن نہیں ہے‘گرچہ وہ نوکریاں…. ہزاروں کی تعداد میں سرکاری نوکریاں دینے کا دعویٰ کرتی رہتی ہے ۔سرکاری ملازمت کے حصول کےلئے کوئی بھی کشمیری کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔کشمیر ی یہ سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ سرکاری ملازمت کے بغیر بھی روز گار کمانے کے اور بھی کئی راستے ہیں ۔لیکن یہاں نوکری کا مطلب سرکاری ملازمت ہے اور کچھ نہیں ۔اور اس بات کو پورے کشمیری معاشرے نے آنکھیں بند کر کے تسلیم بھی کر لیا ہے ۔یہ سوچ ہمارے لئے اب ایک نفسیاتی بیماری بن گئی ہے جس کا علاج ممکن نظر نہیں آرہا ہے…. کہ ہم اس سوچ سے باہر نہیں آنا چاہتے ہیں ‘ سرکاری نوکری کا بھوت ہم پر سوار ہو گیا ہے جو اترنے کا نام بھی نہیں لے رہا ہے ۔جس دن یہ بھوت اتر جائےگا …. اس دن ہماری ان دونوں بیماریوں کا علاج ہو جائےگا …. ورنہ یہ مرض بڑھتا جائےگا ۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جل جیون مشن:آخر مسئلہ کیا ہے ؟        

Next Post

شناکا کی ریکارڈ ساز سنچری، پیٹریاٹس نے 137 رنز سے زبردست کامیابی حاصل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
Next Post

شناکا کی ریکارڈ ساز سنچری، پیٹریاٹس نے 137 رنز سے زبردست کامیابی حاصل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.