جمعرات, اکتوبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-15
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

راہل بابا …… کیسے؟

            نہیں صاحب، کچھ تو گڑبڑ ہے، یا پھر اگر گڑبڑ نہیں ہے تو کنفیوژن ضرور ہے……. رہا سوال کہ یہ کنفیوژن کس کو ہے، تو اللہ میاں کی قسم، اس پر بھی کنفیوژن ہے……. یہ کنفیوژن کہ آیا یہ کنفیوژن ہمیں ہے یا پھر درخشاں اندرابی صاحبہ کو ہے۔کنفیوژن وقف بورڈ کو لے کر ہے۔ وہ کیا ہے کہ محترمہ کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ ایک مذہبی ادارہ ہے اور اللہ میاں کی قسم، ان کی یہی بات، یہی دعویٰ سارے فساد کی جڑ ہے۔ اور اس لیے ہے کہ کیا واقعی وقف بورڈ مذہبی ادارہ ہے؟ محترمہ کیسے اس فیصلے پر پہنچ گئیں کہ وہ جو ادارہ چلا رہی ہیں، جس کی یہ میڈم بنی بیٹھی ہیں، وہ ایک مذہبی ادارہ ہے؟……. یہی کنفیوژن ہے۔ہمیں لگتا ہے کہ وقف بورڈ ایک مذہبی ادارہ نہیں ہے، بلکہ مذہبی اداروں کو چلانے یا ان کی دیکھ ریکھ کرنے والا ایک ادارہ ہے، اور کچھ نہیں، بالکل بھی نہیں۔ اس ادارے میں آج تک ہمیں ایسا ویسا کچھ بھی نظر نہیں آیا، اور اللہ میاں کی قسم، بالکل بھی نظر نہیں آیا، جو ہمیں مذہبی لگے……. ہمیں یہ ادارہ سب کچھ لگتا ہے اور یہ ادارہ سب کچھ ہے، لیکن مذہبی نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے۔بس یہی کنفیوژن ہے کہ محترمہ پھر کیوں کہہ رہی ہیں کہ وقف بورڈ ایک مذہبی ادارہ ہے؟نہیں محترمہ، ایسا نہیں ہے، ایسا نہیں ہو سکتا ہے……. اور اگر مان بھی لیا جائے کہ وقف بورڈ ایک مذہبی ادارہ ہے، تو صاحب، اس کا یہ مطلب نہیں ہے، اور بالکل بھی نہیں ہے، کہ یہ کچھ بھی کہے…….کچھ بھی کرے۔ نہیں صاحب، ایسا ہو نہیں سکتا ہے، ایسا ہوتا نہیں ہے۔اور…….اور صاحب، یہ بھی تو سچ ہے کہ اگر یہ ادارہ واقعی مذہبی ہوتا، تو پھر کیا اس کی ہیئتِ ترکیبی ویسی ہی نہیں ہوتی؟……. مذہبی نہیں ہوتی؟……. یقیناً ایسی ہی ہوتی، مذہبی ہی ہوتی، لیکن صاحب، ایسا نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے۔ہم نے وقف بورڈ کو جب بھی دیکھا تو……. تو ہمیں صرف یہ نظر آیا……. کچھ اور نظر نہیں آیا ہے کہ محترمہ آگے آگے چل رہی ہیں اور ان کے پیچھے کچھ باریش حضرات، جو ان کی ہاں میں ہاں اور ناں میں ناں ملاتے ہیں‘ چلتے ہیں……. اگر وقف بورڈ ایک مذہبی ادارہ ہے، تو جو ہم دیکھتے ہیں یا جو ہمیں دکھائی دیتا ہے، صاحب، وہ تو مذہبی نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے۔بس یہی ایک کنفیوژن ہے۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یکساں جمعہ خطبات‘ : غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا جائے      

Next Post

دھوکہ دہی کا معاملہ‘تین سرکاری ملازمین کے خلاف چارج شیٹ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

2026-10-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عروج و زوال

2026-10-03
Next Post
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

دھوکہ دہی کا معاملہ‘تین سرکاری ملازمین کے خلاف چارج شیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.