اتوار, نومبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

راہل بابا پھر پپو ثابت ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-29
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا اور عمر کی خاموشی

کیا ہم سب بے وقوف ہیں؟

 

نہیں جانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ پیر۳۰ نومبر کو کیا ہوگا……. لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پیر۳۰ نومبر کو کیا ہوگا……. اگر نہیں جانتے ہوتے تو……. تو وہ دوبارہ پارلیمنٹ میں یہ سب کچھ کرنے نہیں جاتے جو وہ چھ سات ماہ پہلے کرنے کی کوشش کر چکے ہیں……. ناکام کوشش۔ اب کی بار وہ جانتے ہیں کہ ان کی نیا ہوگی پار اور اپوزیشن ہوگی خجل و خوار……. سو مودی جی اور امیت بھائی شاہ نے پارلیمنٹ میں حد بندی بل دوبارہ لانے کی تیاری کی ہے۔ خوب تیاری۔ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ تیاری اتنی تیار ہے کہ مودی جی اور امیت بھائی شاہ نے صرف ایک دن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا اور اسی ایک دن میں وہ ہوگا جو اپریل میں نہیں ہوا تھا۔ اپنے راہل بابا سر توڑ……. معاف کیجئے، سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، لیکن صاحب اب کچھ ہونے والا نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کہ جن جماعتوں کی وجہ سے اپریل میں یہ بل پاس نہیں ہوئی تھی……. وہ جماعتیں آج مودی جی اور امیت بھائی شاہ کی مٹھی میں ہیں، ان کی جیب میں ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم جنوبی ہندوستان کی ڈی ایم کے ہے، جو کل تک مودی جی اور امیت بھائی شاہ کی مخالف نہیں بلکہ بہت زیادہ مخالف تھی……. لیکن بھلا ہو اپنے پپو……. معاف کیجئے، راہل بابا کا جنہوں نے ڈی ایم کے کا ساتھ چھوڑا اور……. اور تمل ناڈو کی حکومت میں ایک دو وزارتوں کیلئے چھوڑا۔ راہل بابا یہ بات بھول گئے تھے کہ جس جماعت کا ساتھ وہ اب دے رہے ہیں اس کا پارلیمنٹ میں ایک بھی ممبر نہیں ہے اور جس جماعت کا ساتھ وہ چھوڑ رہے ہیں اس کے پاس۲۲ ممبران ہیں اور اللہ میاں کی قسم انہی۲۲  ممبران نے پانسہ پلٹ دیا ہے……. اور سو فیصد دیا ہے۔ یقینا ًکچھ ایک جماعتیں، یک نفری، دو نفری جماعتیں بھی مودی جی اور امیت بھائی شاہ کی حمایت میں آگے آ رہی ہیں، لیکن صاحب بازی تو ڈی ایم کے نے پلٹ دی……. اور سو فیصد پلٹ دی۔ ہم نے سوچا تھا، صرف سوچا تھا……. یہ سوچا تھا کہ راہل بابا اب بڑے ہو گئے ہیں کہ اب یہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگے ہیں……. مودی جی اور امیت بھائی شاہ کو ٹاٹا بائی بائی کہہ رہے ہیں……. اس لئے اب ان سے غلطیاں نہیں ہوں گی……. بڑی بڑی سیاسی غلطیاں نہیں ہوں گی، لیکن نہیں معلوم تھا اور بالکل بھی معلوم نہیں تھا کہ……. کہ یہ آج بھی پپو ہی ہیں……. کم از کم مودی جی اور امیت بھائی شاہ کی نظر میں پپو ہی ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ کانگریس کو اپنا بوریا بستر سمیٹ لینا چاہیے‘

Next Post

تنقید برائے تعمیر، نہ کہ تنقید برائے تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سنہا اور عمر کی خاموشی

2026-11-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کیا ہم سب بے وقوف ہیں؟

2026-11-27
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمارے انگنت سچ!

2026-11-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہمارے انگنت سچ!

2026-11-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غلطی!

2026-11-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

2026-11-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ عمر نہیں دہلی کی بات ہے

2026-11-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

2026-11-19
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

تنقید برائے تعمیر، نہ کہ تنقید برائے تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.