ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ عمر نہیں دہلی کی بات ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-20
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

لاشوں پر سیاست !

 

نہیں صاحب، ہم جلے پر نمک چھڑکنے میں یقین نہیں رکھتے ہیں اور اللہ میاں کی قسم، بالکل بھی نہیں رکھتے ہیں۔ یہ ایک ظالمانہ عمل ہے اور ہم ظالم نہیں ہیں، بالکل بھی نہیں ہیں۔ لیکن جس طرح اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ڈائیلاگ مار رہے ہیں، ہمیں لگتا ہے جناب دل جلے ہیں …….  ان کا دل جل بھن گیا ہے اور اس لیے جل بھن گیا ہے کہ مرکز ان کی ایک بھی بات نہیں مان رہا ہے …….  بالکل بھی نہیں مان رہا ہے …….  اور یہ ایک بات اب وزیر اعلیٰ کی سمجھ میں آ گئی ہے …….  اب ان کا دل یہ بات مان رہا ہے یا نہیں، لیکن یہ خود مان رہے ہیں کہ دہلی ان کے ریاستی درجے کی بحالی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے۔ اسی لیے وزیر اعلیٰ دہلی سے کہہ رہے ہیں کہ اب وہ ان کی بار بار تذلیل نہ کرے …….  بالکل بھی نہ کرے۔کیا دہلی کو وزیر اعلیٰ کی بات ماننی چاہیے؟ یقیناً نہیں ماننی چاہیے اور اس لیے نہیں ماننی چاہیے کیونکہ جب دہلی اپنی نہیں سن رہی ہے، جب دہلی اپنی نہیں مان رہی ہے تو وہ ہمارے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ کی بات کیوں مانے؟وہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی بات وزیر اعلیٰ کی نہیں تھی …….  یہ وعدہ عمر عبداللہ کا نہیں تھا۔ یہ بات، یہ وعدہ دہلی کا تھا …….  اب اگر وہ اپنی بات اور اپنا وعدہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہے تو ہمیں نہیں لگتا کہ وزیر اعلیٰ کو اینگری اولڈ مین بن کر بالی ووڈ کے فلمی ڈائیلاگ کہنے چاہئیں، کیونکہ اس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے …….  اور بالکل بھی نہیں ہے۔یقیناً ہمیں بھی دہلی سے شکوہ اور شکایت ہوتی اگر اس نے عمر عبداللہ کی بات ماننے سے انکار کیا ہوتا …….  ہم سوچتے، یہ کہتے کہ یہ کیا بات ہوئی کہ دہلی ایک منتخب وزیر اعلیٰ کی بات نہیں مان رہی ہے …….  اتنا بھی گھمنڈ اور غرور کیا؟لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بات وزیر اعلیٰ کی نہیں ہے …….  خود دہلی کی ہے۔ دہلی اگر خود اپنے دل کی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے تو کوئی اور اس میں کیا کر سکتا ہے؟ ……. جس دن دہلی یہ بات مان جائے کہ اسے اپنی بات ماننی ہے …….  اس دن وہ خود جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے گی …….  وزیر اعلیٰ کے فلمی ڈائیلاگ کہنے کے بغیر ہی …….  اُس دن تک وزیر اعلیٰ ڈائیلاگ ماریں، مارتے رہیں، کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے …….  بالکل بھی نہیں ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

Next Post

یوراج سنگھ بھی اوم پرکاش چوہان اور رونیل کوکر کے ساتھ مشترکہ برتری پر پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

2026-11-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لاشوں پر سیاست !

2026-11-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ اور ہم

2026-11-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

2026-11-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ رشک ہے اور نہ حسد

2026-11-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

2026-11-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گھنٹہ گھرہے تاج محل نہیں!

2026-11-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ٹریفک پولیس یا مارل پولیس!

2026-11-11
Next Post
آسان نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

یوراج سنگھ بھی اوم پرکاش چوہان اور رونیل کوکر کے ساتھ مشترکہ برتری پر پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.