منگل, نومبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لداخ اور ہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-17
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

یہ رشک ہے اور نہ حسد

          نہیں صاحب اللہ میاں جھوٹ نہ بلوائیے ہم سے ،اس کا تو کہیں کوئی وعدہ ‘ کوئی عہد و پیماں ‘کوئی معاہدہ ‘ کوئی سمجھوتہ اور نہ تذکرہ…. کہیں کوئی تذکرہ نہ تھا…. لیکن پھر بھی لداخ نے مرکزی حکومت کو جو مطالبات پیش کئے ہیں ان میں سب سے اہم مطالبہ…. مطالبات ‘جو دو اہم مطالبات سامنے آئے ہیں وہ ریاستی درجہ اور دفعہ۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات ہیں …. اب آئینی تحفظات تو ہم سمجھ سکتے ہیں…. حالانکہ جب ہمیں یہ دستیاب تھے…. ۳۷۰کی شکل میں تو …. تو لداخ نے انہیں نہیں سمجھا …. بالکل بھی نہیں سمجھا ….خیر! آئینی تحفظات تو ہم سمجھ سکتے ہیں لیکن…. لیکن ریاستی درجے کی مانگ یقینا ًہمارے سر کے اوپر سے جا رہی ہے…. اورا س لئے جا رہی ہے کہ لداخ روز اول سے یو نین ٹیریٹری کا درجہ چاہتا تھا…. روز اول سے…. ۲۰۱۹میں اس کی یہ دیرینہ خواہش پوری بھی ہو ئی …. لیکن اب نہ جانے کیوں اس نے اس مانگ کو اپنا پہلا مطالبہ بنا لیا ہے اور…. اور شدت کے ساتھ اس کی وکالت کررہا ہے…. اسے مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت میںمرکزی نقطہ بنا لیا ہے…. صاحب ایک بات تو طے ہے اور….اور وہ یہ ہے کہ ہم لداخ کی داد دئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں…. بالکل بھی نہیں رہ سکتے ہیں…. اور اسلئے نہیں رہ سکتے ہیں…. کہ یہ اس چیز کا مطالبہ کررہا ہے…. اس پر اپنی نظرے جمائے بیٹھا ہے جو چیز اس کی ہے ہی نہیں…. جو اس کیلئے بنی ہی نہیں ہے…. لیکن پھر بھی یہ اس کی آرزو اور جستجو کررہا ہے اور …. اور ایک آواز میں کررہا ہے…. بار بار کررہا ہے…. اور ایک ہم ہیں کہ…. کہ ہماری لئے یہ چیز بنی ہوئی ہے…. روز اول سے بنی ہو ئی ہے‘ موجود ہے‘ اس کا کہیں نہ کہیں ایک وجود ہے …. وعدہ بھی ہے‘ عہد و پیماں بھی ہے ….یقین دہانیاں بھی ہیں…. لیکن اگر کچھ نہیںہے تو…. تو وہ ہمارا عزم نہیں ہے‘ سیاسی بصیرت نہیں ہے‘ ویژن نہیں ہے…. اتحاد اور یکجہتی نہیں ہے…. اس لئے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی…. بالکل بھی نہیں ہو گی اگر ہم …. ہم اور آپ دیکھتے ہی رہیں گے …. ہاتھ ملتے ہی رہیں گے اور…. اور لداخ وہ لے جائےگا جس کا اس سے کوئی وعدہ نہ تھا …. کوئی عہد و پیماں نہ تھا …. ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ واقعہ پر سیاست ؟

Next Post

کشمیر کے اسکولوں میں  آج سے نئے اوقاتِ کار نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

2026-11-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ رشک ہے اور نہ حسد

2026-11-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

2026-11-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گھنٹہ گھرہے تاج محل نہیں!

2026-11-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ٹریفک پولیس یا مارل پولیس!

2026-11-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

واہ رے سیاست واہ….

2026-11-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سجاد لون خاموش کیوں ؟

2026-11-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

چائے کی پیالی میں طوفان

2026-11-07
Next Post
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

کشمیر کے اسکولوں میں  آج سے نئے اوقاتِ کار نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.