نہیں صاحب ہمیں سیاستدانوں کے’ آیا رام گیا رام‘ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ سیاستدانوں کا سیاسی جماعتوں میں آنا جانالگا رہتا ہے …. کم از کم جنوبی ایشیا ئی ممالک میں تو صاحب ایسا ہی ہو تا ہے…. کہیں اور کیا ہو تا ہے ‘ ہم نہیں جانتے ہیں …. اور بالکل بھی نہیں ہیں ۔ اس لئے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے…. اعتراض ہے تو…. تو اس ایک بات پر ہے کہ جن سیاسی لیڈروں کو سیاسی جماعتیں اپنے لئے انمول اثاثہ قرار دیتی ہیں…. کل کو اگر ان میں سے کوئی کسی دوسری جماعت میں شامل ہو جائے تو…. تو اسے اثاثہ قرار دےنے والی سیاسی جماعت اسے سب سے بے کار سیاستدان قرار دیتی ہے اور…. اورسو فیصد قرار دیتی ہے ۔ اپنے آغا صاحب اور این سی ‘ مستثنیٰ نہیں اور…. اور بالکل بھی نہیں ۔ جب آغا صاحب این سی میں تھے تو…. تو انہیں پارٹی کےلئے اثاثہ قرار دیا جاتا تھا یہ کہہ کر قررا دیا جاتا تھا کہ ان کے پارٹی میںہونے سے پارٹی کا موقف ‘ اہم سیاسی معاملات پر موقف لوگوں تک واضح اور غیر مبہم الفاظ میں پہنچانے میں مدد ملتی ہے اور …. اور سو فیصد ملتی ہے ۔آج جبکہ یہ جناب این سی کو ٹاٹا بائی بائی کہہ چکے ہیں تو ان کے انخلاءکو بڑی بات نہ بتاتے ہوئے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جا رہی ہے‘ بالکل بھی نہیں دی جا رہی ہے۔الٹا ان کے پارٹی سے انخلاء کو بی جے پی کا آپریشن لوٹس قراردیا جاتا ہے اور اللہ میاں کی قسم سیاست میں یہ ایک بات ہمیں اچھی نہیں لگتی ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں لگتی ہے ۔ جب تک آپ کسی جماعت کے ساتھ ہیں تو آپ کو بیش قیمتی اثانہ سمجھ لیا جاتا ہے‘ آپ کو بھی اس جماعت میں کوئی خامی نظر نہیں آتی ہے…. جب آپ اس جماعت سے نکل جاتے ہیں تو…. تو پارٹی آپ کوذلیل کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھ چھوڑ دیتی ہے اور…. اور آپ کو بھی تمام خامیاں اس پارٹی میں نظر آنے لگتی ہیں‘ آپ تمام بیماریوں کی جڑ اس پارٹی کو قرار دیتے ہیں اور…. اور سو فیصد قرار دیتے ہیں ۔ واہ رے سیاست واہ ۔ ہے نا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




