کپواڑہ؍۹نومبر
ضلع پولیس کپواڑہ نے ایک کارروائی کے دوران اس کمسن لڑکی کو تلاش کرکے بحفاظت بازیاب کرلیا ہے‘ جو۲ نومبر۲۰۲۶ علاقے کلاروس میں اپنے گھر سے لاپتہ تھی۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس پوسٹ کلاروس کو دی تھی، جس کے بعد ضروری قانونی کارروائی شروع کی گئی اور بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے دستیاب معلومات اور مسلسل کوششوں کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ کلاروس کی ایک ٹیم نے لڑکی کو سری نگر کے کرن نگر علاقے میں تلاش کیا اور بحفاظت بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق قانون کے مطابق مزید ضروری قانونی کارروائی اور ضابطے کی تکمیل جاری ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے بچوں کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق معاملات میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پُرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)










