منگل, نومبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۰ جنوری تک ۱۰ تا ۱۲ ویں جماعتوں کے نتائج متوقع

بعض عوامل اثر انداز ہو سکتے ہیں ‘ حتمی تاریخ نہیں دے سکتے :شیخ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۱۰ جنوری تک ۱۰ تا ۱۲ ویں جماعتوں کے نتائج متوقع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۹نومبر

            موں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بورڈ) نے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج۱۰ جنوری تک جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

            جے کے بورڈ کے چیئرمین غلام حسن شیخ نے کہا کہ جاری امتحانات کی تکمیل کے بعد مقررہ مدت کے اندر نتائج کا اعلان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت

کشمیر کی آبی پناہ گاہوں سے متعلق این جی ٹی نے تازہ رپورٹ طلب کرلی

            ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ نے کہا کہ آخری پرچے کے بعد عملی امتحانات اور پیشہ ورانہ مضامین کے امتحانات منعقد کرنے میں تقریباً۸ سے۱۰ دن لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ۱۰ جنوری تک تمام جماعتوں کے نتائج جاری کر دیے جائیں۔

            تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بعض عوامل نتائج کے اعلان کے مقررہ وقت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اس لیے نتائج کی تاریخ کے حوالے سے سو فیصد یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔

            جاری امتحانات کے بارے میں چیئرمین نے کہا کہ دسویں جماعت کے اہم مضامین کے پرچے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ صرف چند اضافی اور پیشہ ورانہ مضامین کے امتحانات باقی ہیں۔ بارہویں جماعت کے بھی بیشتر اہم مضامین کے پرچے منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں اور ہر شعبے کے تین تین پرچے مکمل ہو چکے ہیں۔

            شیخ نے کہا کہ امتحانات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

            چیئرمین جے کے بورڈ غلام حسن شیخ نے مزید بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ میں مفت درسی کتابوں کی تقسیم کا عمل تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ کتابوں کی تقسیم کا عمل بروقت شروع کیا گیا ہے۔

            شیخ نے کہا کہ وادی کشمیر کے تمام علاقوں میں آئندہ ۸ سے ۱۰ دنوں کے اندر کتابوں کی تقسیم مکمل کر لی جائے گی۔ اس سلسلے میں کتابیں زونل ایجوکیشن افسران کو فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ انہیں متعلقہ اسکولوں تک پہنچا سکیں۔

            چیئرمین کے مطابق جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً۸ء۲ لاکھ طلبہ مفت درسی کتابوں کی اسکیم کے دائرے میں آتے ہیں، جن میں تقریباً۳ء۳۱ لاکھ طلبہ وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سردیوں میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات‘ کرگل میں آج ہڑتال کی کال

Next Post

’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت

2026-11-10
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
اہم ترین

کشمیر کی آبی پناہ گاہوں سے متعلق این جی ٹی نے تازہ رپورٹ طلب کرلی

2026-11-10
’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘
اہم ترین

’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

2026-11-10
سردیوں میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات‘ کرگل میں آج ہڑتال کی کال
اہم ترین

سردیوں میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات‘ کرگل میں آج ہڑتال کی کال

2026-11-10
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بانہال میں قومی شاہراہ پر کار حادثہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

2026-11-10
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
اہم ترین

جموںکشمیر میں۱۲نومبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان

2026-11-10
ہندوستان میں مضر صحت دوا نیمسولائڈ پر پابندی
اہم ترین

کینسر کی۱۳۶۴ادویات کی  قیمتوں میں کمی، صارفین کو سالانہ ۳۵۴۰کروڑ روپے کی بچت متوقع

2026-11-10
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

پولیس نے لاپتہ کمسن لڑکی کو سرینگر سے بحفاظت بازیاب کرلیا

2026-11-10
Next Post
’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.