جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-16
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

               اپنی پارٹیوں……. ہمارا مطلب ہے کہ اپنی کشمیر کی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک سیاست دان ہیں……. ایک ایسے سیاست دان، جنہیں لگتا ہے کہ یہ جو سوچتے ہیں، وہی صحیح ہے، یہ جو کہتے ہیں، وہی درست ہے، یہ جو کرتے ہیں، وہی ٹھیک ہے……. ان کے علاوہ باقی……. باقی سیاست دان جو سوچتے ہیں، وہ غلط ہے، جو وہ کہتے ہیں، وہ درست نہیں ہے اور……. اور جو وہ کرتے ہیں، وہ ٹھیک نہیں کرتے ہیں۔ہمیں اس سوچ، اس سمجھ پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا اور……. اور بالکل بھی نہیں ہوتا……. اگر…….اگر اپنی اس پارٹی کے یہ سیاست دان جو سوچتے، وہ واقعی صحیح ہوتا، یہ جو کہتے، وہ سچ میں درست ہوتا اور…….اور جو یہ کرتے، وہ حقیقی معنوں میں ٹھیک ہوتا……. لیکن……. لیکن قسم اللہ میاں کی، ایسا کچھ نہیں ہے اور…….اور بالکل بھی نہیں ہے۔یہ جناب بھی عام سے سیاست دان ہیں……. جس طرح دوسرے سیاست دان سیاست کر رہے ہیں، اسی طرح یہ بھی کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد بھی اقتدار حاصل کرنا ہے، دوسروں کی طرح ان کی منزل بھی اقتدار ہی ہے……. فرق صرف یہ ہے کہ جہاں دوسرے سیاست دان، سیاست کے لیے ہی سہی، لوگوں کو احمق اور گمراہ کرنے کے لیے ہی سہی، دہلی کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتے ہیں……. اور بالکل بھی نہیں ملاتے ہیں……. ۲۰۱۹ء کے بعد تو بالکل بھی نہیں ملاتے ہیں……. کم از کم لوگوں کے سامنے تو نہیں ملاتے ہیں……. اس کے برعکس یہ جناب دہلی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں اور……. اور ۲۰۱۹ء کے بعد تو دہلی کی ہر ایک ہاں میں یہ اپنی ہاں ملاتے آئے ہیں……. کم از کم لوگوں کے سامنے ملاتے ہیں اور……. اور اس لیے ملاتے ہیں، کیوں کہ یہ ان کی سیاست ہے، یہ ان کا سیاسی طرزِ عمل ہے۔یہ دہلی کی ہاں میں ہاں ملا کر لوگوں کو گمراہ بنا رہے ہیں اور……. اور باقی حضرات دہلی کی ہاں میں ناں ملا کر……. یقین کیجیے کہ مقصد کچھ اور نہیں اور……. اور بالکل بھی نہیں، اقتدار حاصل کرنے کے علاوہ……. کشمیر کی کوئی اپنی پارٹی ایسی نہیں ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت یہ دعویٰ……. حقیقی دعویٰ نہیں کر سکتی ہے کہ اس کی سیاست کا مقصد اقتدار نہیں، بلکہ لوگوں کی بھلائی ہے، ان کے حقوق کی بازیابی ہے……. ایک بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے اور……. اور بالکل بھی نہیں ہے۔لیکن……. لیکن پھر بھی اپنی اس پارٹی کے یہ سیاست دان خود کو دوسرے سیاست دانوں سے الگ اور تھلگ، صاف ستھرا اور دودھ کا دھلا سمجھتے ہیں اور……. اور اس لیے سمجھتے ہیں، کیوں کہ……. کہ انہیں اپنے کشمیر کے لوگ احمق اور بے وقوف نظر آ رہے ہیں……. ایسے بے وقوف اور احمق، جن کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا ہے……. اور بالکل بھی نہیں آتا ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

Next Post

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

2026-10-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

2026-10-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
Next Post
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.