جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

لداخ: مکالمے کی راہ ہی امن و استحکام کی ضمانت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-03
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

بات چیت ہی مسائل کا حل:

لداخ، جو اپنی فطری خوبصورتی، روحانی ورثے اور ثقافتی تنوع کے لیے مشہور ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے ایک غیر معمولی کشیدگی کا شکار ہے۔۲۴ ستمبر کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات نے اس خطے کے پرامن تشخص کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ افسوسناک طور پر چار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، نوّے سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔
اب جب کہ حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں، مرکزی حکومت نے بروقت اور ذمہ دارانہ اقدام کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی مکمل مجسٹریلی تحقیقاتی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد حقائق کو بے نقاب کرنا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کا اعتماد بحال ہو اور عوام کو یہ یقین دلایا جا سکے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
مرکزی حکومت نے لداخ میں امن و امان کی بحالی کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔ ضلع لیہہ میں پابندیاں نرم کی جا چکی ہیں معمولاتِ زندگی تیزی سے بحال ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مجسٹریل انکوائری کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ‘چار ہفتوں کے اندر رپورٹ مکمل کر کے حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ہر وہ شخص جس کے پاس واقعے سے متعلق معلومات، تصاویر یا ویڈیوز موجود ہیں، وہ سامنے آ کر تحقیقاتی عمل میں مدد دے۔ یہ طرزِ عمل ایک کھلے اور شفاف انصاف کی علامت ہے، جو کسی بھی جمہوری نظام کی بنیاد ہوتی ہے۔
لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے) اور آل لداخ گونپا ایسوسی ایشن (اے ایل جی اے) نے جن جذبات کے ساتھ اپنے مطالبات اور تحفظات پیش کیے ہیں، وہ خطے کے عوامی احساسات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کی جانب سے عدالتی انکوائری کے مطالبے کو حکومتِ ہند نے سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے، اور یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ مجسٹریل انکوائری کے نتائج منظرِ عام پر آنے کے بعد اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید سطح پر بھی کارروائی ہوگی۔
تاہم، موجودہ حالات میں، جب پورا خطہ ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، ایسے میں لداخ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کو یہ سمجھنا چاہیے کہ سخت موقف اور غیرلچکدار رویہ مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔
مرکز نے ماضی میں بھی ان نمائندہ اداروں سے متعدد نشستوں میں بات چیت کی ہے، اور ان کے جائز مطالبات پر غور کا یقین دلایا گیا ہے۔ لہٰذا، اب وقت ہے کہ دونوںتصادم یا بائیکاٹ کے بجائے مکالمے کی راہ اپنائیں تاکہ ریاستی درجہ اور آئینی تحفظات جیسے مسائل پر عملی پیش رفت ممکن ہو سکے۔
تاریخ شاہد ہے کہ تشدد نے کبھی بھی کسی مسئلے کو حل نہیں کیا۔ بلکہ اس نے معاشرتی ہم آہنگی کو توڑا، قیمتی جانیں ضائع کیں، اور باہمی اعتماد کو مجروح کیا۔۲۴ ستمبر کے سانحے میں مارے جانے والے نوجوان صرف اعداد نہیں، بلکہ ایسے انسان تھے جن کے خواب، خاندان اور مستقبل تھے۔
لداخ کی عوام نے ہمیشہ امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالیں قائم کی ہیں۔ ان ہی اقدار کی بنیاد پر اس خطے نے دنیا بھر میں شناخت بنائی ہے۔ لہٰذا، اس ورثے کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اختلافات کا اظہار بھی مہذب اور پرامن انداز میں کیا جائے۔
جمہوری معاشرے میں احتجاج ایک حق ضرور ہے، لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے۔ اگر یہ احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر لے تو اس کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ حکومت اور عوام، دونوں کو اس باریک لکیر کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ مکالمے کے دروازے بند نہ ہوں بلکہ مزید کھلیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے مجسٹریل انکوائری کا اعلان، تعلیمی اداروں کی بحالی، اور عام نقل و حرکت کی اجازت جیسے اقدامات اس بات کے ثبوت ہیں کہ حکومت لداخ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہی وہ لمحہ ہے جب ایل اے بی اور کے ڈی اے اور دیگر مقامی تنظیموں کو بھی ایک قدم آگے بڑھ کر مثبت رسپانس دینا چاہیے۔ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل کے حل کی راہ نکل سکتی ہے، جب کہ محاذ آرائی یا بائیکاٹ سے صرف فاصلہ بڑھے گا۔
ماضی میں کئی مواقع پر مرکز نے لداخ کے لیے خصوصی رعایتیں اور ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے ہیں … تعلیم، روزگار، بنیادی ڈھانچے، اور سیاحت کے فروغ کے لیے متعدد اسکیمیں جاری ہیں۔ ان میں عوامی شمولیت بڑھانے سے خطے کے مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہے۔
یہ حقیقت بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ عوام اپنی قیادت کو امید اور بھروسے کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ لہٰذا، عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں پر یہ دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اشتعال کے بجائے تدبر کا مظاہرہ کریں۔یہ وقت ہے کہ وہ اپنے بیانیے کو تشدد یا الزام تراشی سے نکال کر اصلاح، مفاہمت اور مکالمے کی طرف موڑیں۔
لداخ کی جغرافیائی اہمیت صرف اس کی سرحدی پوزیشن سے نہیں، بلکہ اس کے قومی وحدت میں کردار سے بھی وابستہ ہے۔ یہ علاقہ ملک کے شمالی سرحدوں کا نگہبان ہے اور یہاں کے عوام کا تعاون ملک کی سلامتی سے براہِ راست جڑا ہے۔ایسے میں کسی بھی قسم کی اندرونی بے چینی نہ صرف مقامی بلکہ قومی سلامتی کے مفاد میں بھی نقصان دہ ہے۔ حکومت کی نیت اور کوشش یہی ہے کہ علاقے کو پائیدار استحکام، ترقی اور سیاسی خوداعتمادی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
اب جب کہ حکومت نے تحقیقاتی عمل کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے واضح اقدامات کیے ہیں، ایل بی کے اورکے ڈی اے کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے احتجاجی رویے کو وقتی طور پر معطل کر کے حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔عدالتی انکوائری کے مطالبے کو گفتگو کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، مگر اسے بنیاد بنا کر بات چیت سے گریز صرف عوامی نقصان کا سبب بنے گا۔
مرکزی حکومت نے لداخ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انصاف ہوگا اور کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اب یہ عوامی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس یقین کا مثبت جواب دے، اور سیاسی و سماجی استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیکن اب مخاصمت کیوں ؟

Next Post

’معراج ملک کی اسمبلی اجلاس میں شرکت ‘عدالت کی اجازت کے تابع‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

2026-06-04
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بات چیت ہی مسائل کا حل:

2026-06-03
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عمر عبداللہ حکومت:

2026-06-02
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

حج انتظامات اور جموں و کشمیر :  آخر عازمین کے مسائل کب ختم ہوں گے؟

2026-05-31
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عید الاضحیٰ، قربانی کے جانور اور حکومتی بے حسی

2026-05-30
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

2026-05-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بڈگام کی بیٹی اور ہمارا زخمی معاشرہ

2026-05-26
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں

2026-05-24
Next Post
ایم ایل اے ڈوڈہ‘ معراج ملک پی ایس اے کے تحت گرفتار

’معراج ملک کی اسمبلی اجلاس میں شرکت ‘عدالت کی اجازت کے تابع‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.