جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’معراج ملک کی اسمبلی اجلاس میں شرکت ‘عدالت کی اجازت کے تابع‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-03
in اہم ترین
A A
ایم ایل اے ڈوڈہ‘ معراج ملک پی ایس اے کے تحت گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۳؍ اکتوبر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے جمعہ کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن اسمبلی معراج ملک کی آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت عدالت کی اجازت پر منحصر ہے۔
جمعہ کو یہاںصحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا’’ان کی حاضری اس بات پر منحصر ہے کہ کیا عدالت انہیں اجازت دیتی ہے یا نہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس کے لیے انہیں عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔ اگر حکومت اجازت دیتی ہے تو انہیں آنا چاہیے ‘یہ ایک اچھی بات ہوگی‘‘۔
واضح رہے کہ معراج ملک کو گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا تھا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اسپیکر نے کہا کہ ان کا جواب اس وقت جانچ کے مرحلے میں ہے۔
راتھرنے کہا’’انہوں نے ایک گمراہ کن بیان دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ایس اے کی توثیق کی ہے۔ ہمارا پی ایس اے کے نفاذ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ پی ایس اے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے لگایا جاتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرہ کو اس کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اے اے پی ایم ایل اے معراج ملک کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کی توثیق کی ہے۔
پرہ نے ایکس پر لکھا تھا’’شرمناک پسپائی۔ ایک منتخب ایم ایل اے کے خلاف پی ایس اے کی توثیق جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو کارروائی کرنی چاہیے۔ عوام کے آخری ادارے یعنی ایم ایل اے کے ادارے کو خاموش نہ ہونے دیا جائے۔ آج معراج ہیں، کل کوئی اور ہو سکتا ہے‘‘۔
اسپیکر نے مزید کہا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کے لیے عارضی کیلنڈر تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔
راتھر نے کہا’’میرا خیال ہے کہ اجلاس میں۵ سے ۷ نشستیں ہوں گی۔ یہ ایک مختصر اجلاس ہوگا۔ یہ حکومت کے کام پر منحصر ہے۔ ہمیں ایک دو دن میں سرکاری ایجنڈے سے متعلق معلومات مل جائیں گی اور اس کے بعد عارضی کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔ایجنسیز‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ: مکالمے کی راہ ہی امن و استحکام کی ضمانت

Next Post

ایک اور سنگ میل:کشمیر کیلئے ٹرین کے ذریعے گاڑیوں کی براہِ راست ترسیل کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
ایک اور سنگ میل:کشمیر کیلئے ٹرین کے ذریعے گاڑیوں کی براہِ راست ترسیل کا آغاز

ایک اور سنگ میل:کشمیر کیلئے ٹرین کے ذریعے گاڑیوں کی براہِ راست ترسیل کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.