سرینگر؍۲۶؍اکتوبر
کشمیر وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں شوپیاں میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۰ء۱ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ لداخ کے لیہہ میں پارہ منفی۴ء۱ ڈگری تک گر گیا۔ موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں وادیٔ کشمیر کا سرد ترین مقام رہا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کےمطابق، وادی کے اہم سیاحتی مقامات میں پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت۰ء۲ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گلمرگ اور سونہ مرگ میں بالترتیب۰ء۶؍اور۰ء۵ ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
سرینگر میں کم سے کم درجۂ حرارت۳ء۳ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ اور کپواڑہ میں بالترتیب۲ء۶؍اور۲ء۸ ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
سرینگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجۂ حرارت۱ء۸ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اونتی پورہ اور بڈگام میں بالترتیب ایک اور دو ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
پلوامہ میں کم سے کم درجۂ حرارت۰ء۶ ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ پامپور کے کونِ بل میں۲ء۱ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں بالترتیب۴ء۲ اور۳ء۳ ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
جموں صوبے میں جموں شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت۱۴ء۴ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کٹھوعہ اور جموں ہوائی اڈے پر بالترتیب۱۵ء۲اور۱۶ء۳ ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
بانہال میں کم سے کم درجۂ حرارت۶ڈگری سیلسیس، بھدرواہ میں۴ء۲ ڈگری، راجوری میں۷ء۶ ڈگری اور کشتواڑ میں۷ء۹ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ میں پارہ منفی۴ء۱ ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
درجۂ حرارت کے یہ اعداد و شمار کشمیر وادی، جموں صوبے اور لداخ میں موسمی حالات کے واضح فرق کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں وادیٔ کشمیر کے متعدد علاقوں میں پارہ نقطۂ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )









