سرینگر؍۲۶؍اکتوبر
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے روز بندی جمولا کے مقام پر ایک ٹاٹا میجک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم۱۶ مسافر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ۱۶ مسافروں کو لے جانے والی ٹاٹا میجک بندی جمولا کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام مسافر زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
جی ایم سی راجوری کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں)









