بدھ, جولائی 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-29
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’یہ تو بنتا ہے‘

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

 

            چلئے صاحب، میڈم جی……. میڈم محبوبہ جی نے معافی مانگ لی ہے۔ ’بنتا ہے‘ پر معافی مانگ لی ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ ہم لوگ……. جو بڑے جذباتی ہیں……. میڈم جی کو معاف بھی کریں گے، اور اللہ میاں کی قسم، معاف کرنا ’بنتا ہے‘۔ اس لیے ’بنتا ہے‘ کیونکہ ہم بڑے جذباتی ہیں۔جس طرح ان کی ’بنتا ہے‘ والی بات پر ہم بھڑک اٹھے تھے، اسی طرح ہمیں یقین ہے کہ ہم لوگ ان کی معافی پر بھی ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ ہمارا مطلب ہے کہ ہمارے جذبات ٹھنڈے ہو جائیں گے، اور ہم بھول جائیں گے کہ میڈم جی نے کبھی ’بنتا ہے‘ والی بات بھی کہی تھی…….اسی طرح بھول جائیں گے جس طرح ہم ’دودھ ٹافی‘ والی ان کی بات بھول گئے تھے۔ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ ایسی باتوں کو بھول جانا ’بنتا ہے‘، کیونکہ ماضی میں اٹکے رہ جانے سے انسان صحیح راستے سے بھٹک جاتا ہے، اور سو فیصد جاتا ہے۔میڈم جی ایک سیاست دان ہیں، اور ہمیں یہ بات بھولنی نہیں چاہیے کہ سیاست دان معافیاں مانگتے نہیں پھرتے۔ اب اپنے پردھان……. دھرمیندر پردھان ہی کی بات لیجیے۔ انہوں نے اپنا سر دیا… نہیں صاحب، سر دھڑ والا سر نہیں‘ کہنے کا مطلب ہے کہ انہوں نے کرسی چھوڑ دی، مودی جی کی حکومت سے الوداع کہا، لیکن معافی نہیں مانگی……. بالکل بھی نہیں مانگی۔اور جب وہ استعفیٰ دینے کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے تو بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے ان کا ایسا والہانہ استقبال کیا جیسے یہ مودی جی کو کرسی سے اتار کر خود اس پر بیٹھ گئے ہوں۔ ان کے استقبال میں بھی ایک پیغام واضح تھا کہ جناب! ہم وزارت چھوڑ دیں گے، لیکن معافی نہیں مانگیں گے۔اور ایک ہماری میڈم جی ہیں، انہوں نے معافی مانگ لی۔ کرسی بھی چھوڑ ہی دیتیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ان کے پاس کوئی کرسی نہیں ہے۔لیکن ہاں، معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ میڈم جی کا کہنا تھا کہ ’بنتا ہے‘ اصل میں ان کے منہ سے نکل گیا تھا، وہ دراصل ’بنتا ہے‘ نہیں بلکہ ’بہانہ ہے‘ کہنا چاہتی تھیں۔میڈم جی! آپ نے معافی مانگنے کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی، اور اللہ میاں کی قسم، معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا، بلکہ اس کا قد بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اب خود کو اور اپنی اس معافی کو یہ کہہ کر شرمندہ نہ کریں کہ میں اصل میں ’بنتا ہے‘ نہیں بلکہ ’بہانہ ہے‘ کہنا چاہتی تھی۔میڈم جی! یہ صرف ایک بہانہ ہے، اور معافی کے بعد یہ بہانہ بالکل بھی نہیں ’’بنتا ہے‘‘۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راولاکوٹ میں مظاہرین  پر فائرنگ‘۱۴ افراد ہلاک  متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

Next Post

کشمیر کی بیٹ انڈسٹری‘ایک مثبت کہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

’یہ تو بنتا ہے‘

2026-07-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کی بیٹ انڈسٹری‘ایک مثبت کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.