منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راولاکوٹ میں مظاہرین  پر فائرنگ‘۱۴ افراد ہلاک  متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
’پی اور کے میں حالیہ واقعات پراسلام آباد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 (ایجنسیاں)

راولاکوٹ؍۲۸ جولائی

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

            پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) کے علاقے راولاکوٹ میں پیر کی شام عوامی حقوق لانگ مارچ کے شرکاء پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم۱۴؍افراد ہلاک اور تقریباً دو درجن دیگر زخمی ہونے کا دعویٰ عینی شاہدین نے کیا ہے۔

            جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے مرکزی رکن امتیاز اسلم نے کہا کہ احتجاجی قافلہ چنار چوک پہنچنے کے بعد ڈی چوک کی جانب بڑھ رہا تھا، تاہم رات کے قیام کے لیے مقبول بھٹ شہید چوک، راولاکوٹ میں رک گیا۔

            امتیاز اسلم نے دعویٰ کیا ’’آج پاکستانی فورسز نے ہمارے نہتے نوجوانوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں۱۴ نوجوان جاں بحق ہوئے۔ ان میں تحریک کے بانی عمر نذیر کشمیری کے چھوٹے بھائی عثمان نذیر بھی شامل ہیں۔ دیگر ہلاک شدگان میں کھائی گلہ، کوٹلی، تتہ پانی، بنجا۔بسپور، چھوٹا گلہ اور حویلی کے افراد شامل ہیں، جبکہ دو بلوچ کارکن بھی مارے گئے ہیں۔ تقریباً دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں‘‘۔

            انہوں نے بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں اور الزام عائد کیا کہ حکام احتجاجیوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم اپنا مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم کشمیری پاکستانی سفارت خانوں اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے احتجاج کریں اور لانگ مارچ کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کریں‘‘۔

            امتیاز اسلم نے مزید کہا کہ میرپور اور مظفرآباد ڈویژن کے عوام بھی احتجاجی مظاہرے کریں۔ ان کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات معطل ہونے کی وجہ سے رابطہ کاری میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

            انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی مشکلات کے باعث آئندہ چند روز تک مارچ پیدل جاری رکھا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ تین سے چار دن میں قافلہ مظفرآباد پہنچ جائے گا۔

            ایک اور عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین سفید جھنڈے اٹھائے پُرامن انداز میں راولاکوٹ کے چاندنی چوک پہنچے تھے۔

            انہوں نے کہا’’ہمارا آغاز ہی سے یہ مؤقف رہا ہے کہ ہماری پاکستان، پاکستانی فوج یا پاکستانی عوام سے کوئی جنگ نہیں ہے۔ ہم صرف اپنے حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن آج جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے‘‘۔

            عینی شاہد نے بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ احتجاجیوں کی آواز عالمی سطح پر پہنچائیں۔ ان کے مطابق علاقے میں مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ نافذ ہے اور انٹرنیٹ و موبائل خدمات بند ہیں۔

            دوسری جانب، ہلاکتوں اور فائرنگ سے متعلق یہ تمام دعوے عینی شاہدین اور احتجاجی قیادت کی جانب سے کیے گئے ہیں، جبکہ اس خبر کے فائل کیے جانے تک پاکستانی حکام کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افسوس اور معافی میں زمین آسمان کا فرق‘ محبوبہ تنازع پر عمر عبداللہ

Next Post

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.