جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

 

کوئی جا کے راہل بابا سے کہیں کہ آپ خود کو فضول تھکا رہے ہیں ‘ مار کھا رہے ہیں ‘اتنی مار کہ آپ کی ناک کٹتے کٹتے رہ گئی ‘ایسا نہ کریں کہ اس سب سے انہیں کچھ حاصل ہوگا نہیں ……. وہ تو بالکل بھی حاصل نہیں ہو گا جو یہ چاہتے ہیں ……. راہل بابا وفاقی وزیر تعلیم کا سر……. نہیں جناب آپ غلط مطلب نہ نکالیں‘کہنے کا مطلب ہے کہ راہل بابا وزیر تعلیم کا استعفیٰ چاہتے ہیں اور ایسا ہو گا نہیں …… کسی زمانے میں بھی نہیں ہو گا ……. اگر راہل بابا کااپنے جوتے کا دوسرا پاؤں بھی کھو دیں تب بھی وزیر تعلیم مستعفی نہیں ہوں گے ۔ اس لئے راہل بابا سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی یہ ساری کی ساری توانائی کہیں اور کسی اور اشو پر صرف کریں ‘ لیکن یہ توقع رکھنا کہ یہ جو کررہے ہیں ا س ڈر کر وفاقی وزیر تعلیم استعفیٰ دیں گے یا انہیں برطرف کیا جائے گا ‘ ایسا نہیں ہو گا ……. ایسا نہیں ہوتا ۔کم از کم ہمارے ملک میں نہیں ہو تا ہے اور اس لئے نہیں ہو تا ہے کہ یہاں ایسی کوئی روایت نہیں ہے ……. کسی خطا‘ کسی غلطی ‘ کسی لغزش پر وزراء استعفیٰ دیں ‘ ایسی کوئی مثال ہمارے سامنے نہیں ہے‘ بالکل بھی نہیں ہے ۔اور استعفیٰ …….وفاقی وزیر تعلیم استعفیٰ دیں بھی کیوں کہ اگر انہوں نے استعفیٰ دیا تو راہل بابا کی ناک کو کٹتے کٹتے رہ گئی لیکن ان کی ناک ضرور کٹ جائے گی …….ان کی عزت کا کچرا بن جائےگا ۔اس لئے ایسا نہیں ہو گا کہ ہم سر کٹا تو سکتے ہیں ‘ لیکن ناک نہیں ، بالکل بھی نہیں ۔اور یہ بھی سچ ہے کہ استعفیٰ دے کر یا استعفیٰ لے کر راہل بابا کو جیت کا احساس کیوں دلایا جائے ……. انہیں یہ سوچنے کا موقع کیوں دیں کہ راہل ہیں تو کچھ بھی ممکن ہے ……. جبکہ یہ نعرہ کسی اور کا ہے‘ کسی اور کیلئے ہے اور کسی اور کی ملکیت کا ہے ۔اس نعرے پر صرف انہی کا حق ہے ‘ کسی اور کانہیں ہو سکتا ہے ……. بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔اچھا ہو گا ……. راہل بابا کیلئے اچھا ہو گا کہ وہ اپنی اس حد میںرہیں جو حد ان کیلئے مقرر کی گئی ہے ……. اس سے تجاوز کرنے کی حماقت بالکل بھی نہیں کریں کہ ……. کہ اگر انہوں نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو ……. تو جوتا اترنے کے بعد کہیں ان کا کچھ اور بھی نہ اتر جائے یا اتارا جائے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماری اپنی غلطیاں تباہی کو دعوت دے رہی ہیں

Next Post

یوٹی میں بارشوں کی تباہ کاریاں ‘ہلاکتوں کی تعداد۲۹ہو گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
Next Post
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے

یوٹی میں بارشوں کی تباہ کاریاں ‘ہلاکتوں کی تعداد۲۹ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.