بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-09-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وعدے اور دعوے!                

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

                ایسا پہلی بار ہو رہا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے جموں کشمیر میں لوگوں کو کچھ دینے…. مفت میں دینے کی بات کی تھی ….یہ باتیں انہوں نے سال دو سال پہلے ہوئے اسمبلی الیکشن کے دوران اپنے انتخابی منشوروں میں کی تھیں۔ نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی‘جو کشمیریوں کی اپنی پارٹی بالکل بھی نہیں ہیں ‘ نے کی تھیں ۔ دونوں جماعتوں نے اپنے منشور میں لوگوں کو مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا…. نیشنل کانفرنس نے ۲۰۰یونٹ جبکہ اپنی پارٹی نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۰۰  ۵ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا ‘شاید اسے معلوم تھا کہ اسے کون سا موقع ملے گا اس وعدے کو عملانے کا ‘سو اس نے ۵۰۰ مفت بجلی یونٹ کا دانہ پھینکا تھا۔اب ان دونوں جماعتوں نے مفت بجلی کی فراہمی کرنے کے وعدے کی نقل دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت سے کی تھی یا نہیں …. صاحب یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں…. سوائے اس ایک بات کے کہ ان دونوں جماعتوں نے مفت بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا ‘ اس کی سچ میں ضرورت تھی اور…. اور سو فیصد تھی ۔ لوگ بھی اس وعدے سے خوش ہوئے…. اور اس لئے ہوئے کیوں کہ ان کی شکایت تھی کہ اس کمر توڑ مہنگائی میں بجلی بلوں میں کافی اضافہ ہوا ہے….اب صاحب الیکشن ہوئے…. الیکشن کو ہوئے بھی ایک دو سال ہو گئے …. اور این سی اپنے دور اقتدار کا ۴۰فیصد دورانیہ ضائع معاف کیجئے ختم بھی کرنے والی ہے…. لیکن…. لیکن مفت بجلی…. ۲۰۰ مفت بجلی کس کو ملے…. کسی کو ملے بھی ہمیں نہیں معلوم…. بالکل بھی نہیں معلوم ہے ۔لیکن صاحب کسی کو بھی این سی حکومت سے کوئی شکوہ اور شکایت نہیں ہے…. اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ وعدہ کیا ہی گیا تھا…. اس لئے کیا گیا تھا کہ اگر اسے پورا نہ بھی کیا جائے تو کوئی خفا نہیں ہوگا اور…. اور اس لئے نہیں ہو گا کیونکہ…. آپ کشمیر میں بجلی…. مفت بجلی تب دیں گے جب آپ کے پاس پہلے بجلی دینے کو ہوگی…. جو چیز آپ کے پاس دینے کو ہے ہی نہیں …. اسے آپ کیسے اور کس کو مفت میں دیں گے ؟ وہ کیا ہے کہ گرما میں جموں اور سرما میں کشمیر کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا…. گر ما میں کشمیر اور سرما میں جموں کو بجلی کا زیادہ مسئلہ درپیش نہیں رہتا تھا…. لیکن صاحب یہ قصہ پارینہ ہے کہ اب گرما ہو یا سرما جموں ہو یا کشمیر ‘ دونوں صوبوں کو بجلی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور…. اور سو فیصد ہو تا ۔لوگوں کیلئے یہ بات ‘ یہ صورتحال اچھی نہ ہو لیکن این سی حکومت کیلئے ہے کہ…. کہ وہ یہ بہانہ پکڑ سکتی ہے کہ وہ مفت بجلی تب دیتی جب اس کے پاس بجلی دینے کو ہو تی…. ہے نا؟

۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انٹرنز کا وظیفہ: جائز مطالبہ، مگر مریض اولین ترجیح

Next Post

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ماں، بیٹی میں تضاد؟

2026-08-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عمر کی جان بخش تو دیجئے !                

2026-08-25
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

2026-08-23
Next Post
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.