جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوٹی میں بارشوں کی تباہ کاریاں ‘ہلاکتوں کی تعداد۲۹ہو گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۲۳ جولائی

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

جموں و کشمیر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد جمعرات کو۲۹ ہو گئی، جب ضلع پونچھ سے۲۵ سالہ خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق مرہ گاؤں کی رہائشی خالدہ کوثر، زوجہ یاسر اقبال، کی لاش سرنکوٹ میں فضل آباد فٹ برج کے قریب تلاشی کارروائی کے دوران برآمد ہوئی۔ وہ۱۸ جولائی کی رات علاقے میں آنے والے تباہ کن اچانک سیلاب میں بہہ گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کو سرنکوٹ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں گاؤں کے لمبردار ذاکر حسین نے اس کی شناخت کی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

تازہ لاش کی برآمدگی کے ساتھ ہی ضلع پونچھ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد۱۷ ہو گئی ہے، جو متاثرہ اضلاع میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ پورے جموں خطے میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں اب تک۲۶؍ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر بھر میں بارشوں سے متعلق مختلف واقعات میں مجموعی طور پر۲۹؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں کشمیر وادی کے ضلع بانڈی پورہ میں دو اور ضلع بڈگام میں ایک شخص کی موت شامل ہے۔

۱۸جولائی کی رات مرہ بستی میں آنے والے اچانک سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں میں۵۹ سالہ نور صفیہ زوجہ محمد لطیف، ان کے۱۶ سالہ بیٹے سجاد احمد‘۱۱ سالہ حق نواز احمد،۱۱ سالہ شہنواز احمد‘۲۵ سالہ خالدہ کوثر زوجہ یاسر اقبال، ان کا دو سالہ بیٹا صوفیان‘۶۰ سالہ بانو بی زوجہ محمد حسین اور۷ سالہ محمد اکرم ولد محمد لیاقت سمیت دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تلاشی کارروائیاں بدستور جاری ہیں کیونکہ اب بھی چھ افراد لاپتہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

Next Post

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.