پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

  ریلوے اسٹیشن اور سی آر پی ایف کیمپ میں فرضی مشقیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

(ایجنسیاں)

جموں؍۲۴؍اکتوبر

            جموں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت بنانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کے روز متعدد کارروائیاں انجام دی گئیں۔

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

            ان کے تحت جموں کی ایک جیل میں تلاشی لی گئی، سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سرنگ مخالف مشق کی گئی، جبکہ ریلوے اسٹیشن اور سی آر پی ایف کیمپ میں فرضی مشقیں منعقد ہوئیں۔

            حکام کے مطابق، صبح تقریباً۱۰بجے ضلع جیل امپھالا میں جیل عملے، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ تلاشی کارروائی انجام دی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس کارروائی کے دوران جیل احاطے سے کوئی مشتبہ یا قابل اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔

            ضلع سانبہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع سرحدی چوکی لالفامکیما کے اگلے علاقے میں سرنگ مخالف مشق انجام دی۔

            حکام کے مطابق، اس مشق کا مقصد سرحد پار سے دراندازی یا اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر ممنوعہ اشیا بھارتی علاقے میں پہنچانے کے لیے ممکنہ طور پر بنائی گئی سرنگوں کا پتہ لگانا تھا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایسی کسی سرنگ یا ساخت کا سراغ نہیں ملا تھا۔

            دریں اثنا، جموں ریلوے اسٹیشن اور ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں واقع سی آر پی ایف کیمپ میں بھی فرضی مشقیں منعقد کی گئیں۔ ان کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان تال میل بہتر بنانا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

            حکام کے مطابق، جموں ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، طبی عملے اور بم ناکارہ بنانے والے دستے نے مشق میں حصہ لیا۔ سی آئی ڈی کی اسپیشل برانچ اور کاؤنٹر انٹیلی جنس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

            بانہال کے سی آر پی ایف کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی اور ہنگامی ردعمل کی مشق صبح۱۱ بجے شروع ہوئی اور دوپہر۱۲ بج کر۲۰ منٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

            اس مشق میں راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف، ریلوے پروٹیکشن فورس، گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی)، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور بانہال کے بلاک میڈیکل افسر سمیت مختلف اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

Next Post

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

پلوامہ میں۲۸لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ پر ایک شخص  کے خلاف مقدمہ درج

2026-10-25
Next Post
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.