جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

اننت ناگ میں دہشت گردوں کے مکانات مسمار کرنے پر وزیراعلیٰ کا اظہارِ تشویش؛ کہتے ہیں تشدد کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، محبوبہ مفتی نے بھی کارروائی کو "اجتماعی سزا” قرار دیا

 

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر؍۲۳ جولائی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو اننت ناگ میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض مکانات گرانے یا بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، بلکہ تشدد کے خاتمے کے لیے عوام کو ساتھ لے کر چلنا ناگزیر ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا’’میں پولیس کے غصے کو سمجھتا ہوں، لیکن سپریم کورٹ واضح ہدایات دے چکی ہے کہ اس نوعیت کی فوری اور یکطرفہ کارروائیاں نہیں کی جانی چاہئیں‘‘۔

عمرعبداللہ نے کہا’’پہلگام حملے کے بعد بھی ہم نے ایسی ہی صورتحال دیکھی تھی، جب بعض لوگوں کے مکانات بلڈوزر سے منہدم کیے گئے تھے۔ اس وقت مجھے اس رجحان کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت سے بات کرنی پڑی تھی‘‘۔

وزیراعلیٰ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اننت ناگ میں پولیس اہلکار عاشق حسین کی شہادت کے چند گھنٹوں بعد حکام نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو سرگرم دہشت گردوں، عادل ٹھوکر اور ہارون رشید گنائی، کے مکانات کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مسمار کر دیا۔

واضح رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین، جو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے، بدھ کی دوپہر اننت ناگ کے لال چوک میں ایک دہشت گرد کی قریب سے کی گئی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے تھے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ سال پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس واقعے میں ایک بھی مقامی شخص ملوث نہیں تھا اور تمام حملہ آور باہر سے آئے تھے۔انہوں نے کہا’’مکانات گرانے یا ہزاروں افراد کو گرفتار کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہوگی‘‘۔

اپنے سابقہ دورِ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق عوام کو اعتماد میں لیے بغیر تشدد کے اس سلسلے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا’’ہم پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے ایک حد تک ضرور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اس تشدد کا حقیقی خاتمہ تبھی ممکن ہوگا جب عام لوگ بھی متحد ہو کر اس کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔

وزیرا علیٰ نے مزید کہا’’پہلگام حملے کے بعد عوام نے دہشت گردی کے خلاف کھل کر غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اور آج بھی لوگ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کے بہیمانہ قتل پر شدید برہم ہیں‘‘۔

بدھ کے حملے کے بعد وادی کشمیر میں ایک ہزار سے زائد مبینہ اوور گراؤنڈ ورکروں (او جی ڈبلیوز) کی حراست سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب اس طرح کی اطلاعات سامنے آتی ہیں تو عوام کا غصہ نظام کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا’’مجھے امید ہے کہ ہم اس لڑائی میں اپنے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، تبھی ہمیں حقیقی کامیابی حاصل ہوگی‘‘۔

دریں اثنا، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ دہشت گردوں کے گھروں کو منہدم کرنا ’اجتماعی سزا‘ کے مترادف ہے، جس کی جمہوری نظام میں کوئی جگہ نہیں۔

محبوبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا’’ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس افسر کا قتل نہایت گھناؤنا اور قابلِ مذمت فعل ہے، لیکن ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لینا اور دو مبینہ جنگجوؤں کے اہل خانہ کے مکانات منہدم کرنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے، جس کی کسی جمہوریت میں کوئی گنجائش نہیں‘‘۔

پی ڈی پی صدر نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کا یہ دعویٰ درست ہے کہ جموں و کشمیر میں’ عسکریت پسندی‘ تقریباً ختم ہو چکی ہے تو اسے بے گناہ شہریوں کے ساتھ زیادہ انسانی اور قانونی طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے، نہ کہ پوری برادری کے خلاف ’جوابی کارروائی‘ کی پالیسی اپنانی چاہیے۔

قابلِ ذکر ہے کہ کشمیر میں اس سے قبل بھی سرگرم دہشت گردوں کے مکانات مسمار کیے جاتے رہے ہیں، تاہم تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے باعث گزشتہ تقریباً ایک سال سے ایسی کارروائیاں بند تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوٹی میں بارشوں کی تباہ کاریاں ‘ہلاکتوں کی تعداد۲۹ہو گئی

Next Post

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.