راجوری /۹ستمبر
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بدھ کے روز سرکاری ٹریجری کالاکوٹ میں تعینات ایک کلرک کو مبینہ طور پر۲۰ ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملزم کلرک کی شناخت خدام حسین کے طور پر ہوئی ہے، جسے ایک شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق غیر قانونی رقم طلب کیے جانے سے متعلق شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے جال بچھایا اور لین دین کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔










