سرینگر/14 جولائی
پلوامہ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی کارروائی انجام دے کر مغوی کمسن لڑکی کو بازیاب کرکے اغوا کار کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ کو 13 جولائی2022 کو عبدالحمید ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن نامن کاکہ پورہ کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اس کی16 سالہ بیٹی کو ندیم نبی وگے والد غلام نبی وگے ساکن کنہ دجن بڈگام نے اغوا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہا اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں اور مغوی لڑکی کی بازیابی کے لئے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس ٹیم کی انتھک کاوشوں کے بعد مغوی لڑکی کو وتہ کلو چرار شریف گا¶ں سے بازیاب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران اغوا کار کو بھی گرفتار کیا گیا اور مغوی لڑکی کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے اپنے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔