اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-06
in تازہ تریں
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جموں//
جموں کشمیر کے ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں ہفتے کی صبح چار بسوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم۳۵یاتری معمولی زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے چندر کوٹ میں ہفتے کی صبح قریب۸بجے پہلگام جارہے شری امرناتھ یاترا کے ایک قافلے کی ایک گاڑی کا بریک فیل ہونے سے چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم۳۵یاتری زخمی ہوگئے ۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن کے’ایکس‘ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا گیا’’شری امرناتھ جی یاترا کے پہلگام قافلے کی آخری گاڑی کا بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجے میں چندر کوٹ لنگر سائٹ پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی‘‘۔
مجسٹریٹ ں نے کہا کہ اس واقعے میں ۴گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور۳۶یاتری معمولی زخمی ہوئے ۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ وہاں موجود ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع مجسٹریٹ رام بن الیاس خان، ڈی آئی جی ڈی کے آر شری دھر پاٹل، ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ اور اے ڈی سی ورن جیت سنگھ چرک فوری طور ہسپتال پہنچے اور وہاں زیرعلاج زخمیوں کی نگرانی کی، اور سی ایم او کو ان کے بہترین ممکنہ دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ یاتریوں کو بعد میں دوسری گاڑیوں میں منتقل کرکے سفر پر روانہ کر دیا گیا۔دریں اثنا حکام نے لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام راستے سے شری امرناتھ یاترا بغیر خلل کے جاری ہے ۔
اس دوران لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے حادثے کے حوالے سے کہا ہے’’بھگوان شیو کی کرپا سے تمام بھکت محفوظ ہیں۔ ہماری اوّلین ترجیح یاتریوں کی سلامتی ہے۔ متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ امرناتھ یاترا پر جانے والی گاڑیوں کے لئے جامع حفاظتی اَقدامات کو نافذ کریں، تمام اہم مقامات پر گاڑیوں کی حفاظتی جانچ کو یقینی بنایا جائے اور یاترا کے راستے میں خوراک اور اَدویات کی مسلسل فراہمی برقرار رکھی جائے‘‘۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنر جموں رامیش کمار اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اِلیاس خان سے بات کی اور زخمی یاتریوں کو تمام ضروری اِمداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور یاتریوں کے پُرسکون اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے تمام لازمی اِنتظامات کریں۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ اور محکمہ صحت کی فوری اور مؤثر کارروائی کی بھی سراہنا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی وزیر زراعت کا دورہ اورکشمیر کا باغبانی کا شعبہ  

Next Post

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.