سرینگر//
بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے جس سے لوگوں کو کئی روز بعد شدید گرمی سے راحت ملی ہے ۔
کشمیر کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت۰ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۵ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
سری نگر میں کچھ روز قبل رات کا درجہ حرارت۲ء۲۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت ۵ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں رات درجہ حرارت ۲ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت۶ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپواڑہ میں کم از کم درجہ حرارت۲ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۳ء۳۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ میں۵ء۲۱ملی میٹر اور کھڈونی میں۵ء۲۵ملی کیٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران بالترتیب ۲ء۱ملی میٹر اور۶ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ضلع کپوارہ میں۶ء۰ملی میٹر جبکہ قاضی گنڈ میں۴ء۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔بڈگام میں ۱۰ملی میٹر جبکہ بارہمولہ میں بھی۱۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرینگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۴ء۱۶ملی میٹر جبکہ گاندربل میں۰ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔