سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے منگل کو سول انتظامیہ میں جے کے اے ایس کے سات افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا۔
جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نوشہرہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھدیو سنگھ سمیال کو سب رجسٹرار نوشہرہ کا اضافی چارج دے کر تبدیل کر کے حکومت کے محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
شوکت محمود، جوائنٹ ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن، جموں کو تبدیل کرکے پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، راجوری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور صباح مہتا، جنرل مینجر، ڈی آئی سی، جموں کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
کرتار سنگھ، پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، راجوری، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار، نوشہرہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ وریندر کمار منیال، ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، کو ٹرانسفر کرکے جنرل منیجر، ڈی آئی سی جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
راجیو کمار کھجوریا، اسسٹنٹ کمشنر، سروے اور لینڈ ریکارڈ، جموں و کشمیر کو سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، مارہ کے طور پر تبدیل کرکے تعینات کیا گیا ہے۔
ناصر علی، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، مارہ، جو سب رجسٹرار، مارہ کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر، سروے اور لینڈ ریکارڈ، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔