جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی میں ’بے حد‘تاخیر ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-22
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

اننت ناگ//
نیشنل کانفرنس کے صدر ‘ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر جموںکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے میں بے حد تاخیر ہوئی تو ان کی پارٹی سپریم کورٹ کا رخ کرے گی۔
ڈاکٹرفاروق نے کہا ’’انتخابات کے بعد ، لوگ چاہتے تھے کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل ہو جائیں ، لیکن ریاست کا درجہ (بحال نہیں کیا جا رہا) ہمیں روک رہا ہے۔ ان کے بہت سے مطالبات ہیں جیسے وہ چاہتے ہیں کہ وہ (نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے التاف کلو) وزیر بنیں ، لیکن ریاست کا درجہ بحال ہونے تک یہ کیسے ممکن ہے۔
این سی صدرنے کہا ’’ہم انتظار کر رہے ہیں ، لیکن اگر وہ (مرکز) کافی وقت لیتے ہیں تو ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’مجھے امید ہے کہ جب ریاست کا درجہ بحال ہو جائے گا تو ہمیں تمام اختیارات مل جائیں گے‘‘۔
اسرائیل اور ایران کے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کو جنگ روکنے کے لیے سمجھ عطا کرے۔
این سی صدر نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا اسرائیل اور ایران دونوں کو کچھ سمجھ عطا کرے اور (ڈونالڈ) ٹرمپ کو بھی کچھ سمجھ عطا کرے تاکہ وہ امن کی بات کریں نہ کہ جنگ کی۔ مسائل کو صرف پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور امن کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔
اس سے قبل اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے ۲۲؍ اپریل کو پہلگام حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور بائسرن تک پہنچنے اور ڈرون جیسی بہت سی سیکورٹی فورسز اور ٹیکنالوجیز کی موجودگی کے باوجود حملہ کرنے میں کامیاب رہے۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’انہوں نے (مرکز) نے کہا کہ ہم نے یہاں دہشت گردی ختم کی ، پھر وہ (پہلگام حملہ آور) کہاں سے آئے ؟ ہمارے پاس بہت سی قوتیں ، بہت سے ڈرون وغیرہ ہیں۔ وہ چار (حملہ آور) کہاں سے آئے ؟ ‘‘ان کا مزید کہنا تھا’’ہمیں ابھی تک ان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ اب ہم ایک طاقتور قوم ہے اور ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے ، لیکن ہمیں وہ چار نہیں مل سکتے۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں چھبیس افراد ، جن میں زیادہ تر سیاح تھے ، مارے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے

Next Post

امرناتھ یاترا سے قبل جموں میں سادھوؤں کی آمد شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن

امرناتھ یاترا سے قبل جموں میں سادھوؤں کی آمد شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.