جموں؍۳ نومبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکریٹریٹ میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (سڑکیں و عمارات) میں تعینات ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ نے نو تعینات امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام امیدوار پوری لگن، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے اور محکمہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی ترقی میں بھی بامعنی کردار ادا کریں گے۔
تقرری پانے والوں میں آر اے ایس کے تحت تعینات آٹھ سپروائزر اور آٹھ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس) شامل ہیں، جبکہ ایک امیدوار کو ایس آر او ۴۳ کے تحت تقرری دی گئی ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، محکمہ تعمیراتِ عامہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری انیل کمار سنگھ، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ تعمیراتِ عامہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )








