جموں/۷ستمبر
اس بات کااعادہ کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اسمبلی انتخابات سے پہلے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت وہاں اٹانومی کی بات نہیں کر سکتی۔
وزیر داخلہ نے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی پر سابق ریاست کو لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کو بھی نشانہ بنایا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو گمراہ نہ کریں۔
اس سے پہلے وزیر داخلہ نے جمعہ کو جموں میں جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا جس میں پچیس ضمانتیں دیں گئی ہیں۔
جموں کشمیر میں الیکشن انتخابات کا پہلا مرحلہ۱۸ ستمبر ‘دوسرا۲۵ ستمبر اور آخری یکم اکتوبر کو ہوگا ۔ ووٹوں کی گنتی۸اکتوبر کو ہو گی ۔