جموں/ 19 اگست
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے پیر کو کہا کہ پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کی قیادت میں امیدواروں کے ناموں کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔
پارٹی دفتر میں بی جے پی الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں ریڈی نے کہا کہ امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ قومی الیکشن کمیٹی کرے گی۔
ریڈی نے کہا کہ حتمی فیصلہ قومی الیکشن کمیٹی کرے گی۔ ریاستی الیکشن کمیٹی ناموں کی سفارش کرے گی، پھر ہم اس سے ایک پینل کی سفارش کریں گے۔ آخر میں بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا جی کی قیادت میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چونکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اس لئے اس کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کو دہشت گردی ، اقربا پروری اور بدعنوانی سے بچانا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا”ہماری پارٹی اتحاد کے ساتھ کام کرتی ہے۔ ہمیں جموں و کشمیر کو دہشت گردی، اقربا پروری اور بدعنوانی سے بچانا ہے۔ ترقی مخالف قوتوں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنا چاہئے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں بھائی چارہ اور امن قائم ہے“۔
بی جے پی کے یونٹ لیڈر کویندر گپتا نے کہا کہ پارٹی کی توجہ ترقی اور جموں و کشمیر میں ترقی مخالف قوتوں کو روکنے پر ہے۔
ان کاکہنا تھا”بی جے پی کے پاس جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور امن قائم کرنے کے نکات ہیں۔ ہم نے یہاں پتھراو¿، دہشت گردی، انتہا پسندی، علیحدگی پسندی اور اقربا پروری کا خاتمہ کیا۔ صنعت کاری اور کارپوریٹ کا ایک نیا دور یہاں آ گیا ہے… حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں… ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔ بی جے پی ان نکات کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ کچھ نشستیں ایس سی / ایس ٹی کے لئے مخصوص کی گئی ہیں اور ان پر امیدواروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ بی جے پی تمام 90 سیٹوں پر اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی“۔
بی جے پی لیڈر جگل کشور شرما نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ انتخابات جیتے گی۔
کشور نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام انتخابی اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔ اب عوام اور پارٹی کارکن انتخابات اور منتخب حکومت بنانے کے لئے پرجوش ہیں۔ بی جے پی اس کے لئے تیار ہے اور ہم بڑے فرق سے جیتیں گے۔ بی جے پی جموں و کشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی اور جیتے گی۔
جموں و کشمیر کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر نرمل سنگھ نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔
سنگھ نے کہا”پارٹی کے سبھی محاذوں کے ساتھ میٹنگیں ہوئی ہیں۔ منشور تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے لئے ایک اہم موڑ ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد ہم ایک نیا کشمیر دیکھ رہے ہیں۔ امن ہے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی رک گئی ہے۔ یہاں کے نوجوان اب روزگار چاہتے ہیں۔ انہیں یہاں آنے والے آنے والے پروجیکٹوں میں روزگار ملے گا۔ جموں و کشمیر میں بہت زیادہ صلاحیت ہے“۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یو ٹی میں تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔