جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

الیکشن کمیشن جموںکشمیر میں فوری انتخابات کے انعقاد کیلئے پر عزم

’کسی اور تاریخ پر تاریخ دیں گے‘۔۔۔حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی الیکشن کا اعلان کریں گے:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-10
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات:ای سی آئی کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی سے مشارت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں/۹؍اگست
چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جموںکشمیر میں فوری انتخابات کے انعقاد کیلئے پر عزم ہے اور انتخابات کو متاثر کرنے والی چھوٹی کوششیں اس عمل کو درہم و برہم نہیں کر سکتی ہیں۔
ان باتوں کا اظہارکمار نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ جموں خطے میں چند دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ہماری افواج صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان کے مطابق ہم جموں وکشمیر میں کسی کو بھی انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
کمارنے کہا’’جہاں تک جموںکشمیر میں انتخابات کی تاریخوں کا تعلق ہے ہم دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے ‘‘۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ جموں کشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے یک زبان ہو کر الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے میٹنگ کے دوران کہاکہ گر چہ سیکورٹی چیلنجز ہیں لیکن وہ جموں وکشمیر میں پر امن انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
کمار نے کہاکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جموں وکشمیر کے لوگوں نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
چیف الیکشن کمشنرنے مزید بتایا کہ حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے مہینے میں پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ پاس کیا گیا جس کے بعد چناؤ کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کی۔
کمار نے کہا ’’جموں وکشمیر میں پر امن، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرینگر اور جموں میں سیاسی پارٹیوں کے وفود نے لوک سبھا کے پر امن انتخابات پر ای سی آئی کی ستائش کی ۔
انتخابی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں نے کچھ مطالبات بھی سامنے رکھیں جن میں پولنگ بوتھ کے قیام کو دو کلومیٹر کے دائرے میں رکھنے کے ساتھ ساتھ سبھی پولنگ مراکز میں سی سی سی ٹی وی نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کمارکے مطابق سیاسی پارٹیوں کے ان دو مطالبات کو پورا کیا گیا اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا’’کوئی بھی اندرونی یا بیرونی طاقت جموں وکشمیر میں انتخابات میں تاخیر نہیں کرسکتی اور یہ کہ خلل ڈالنے والی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں چوری کا معاملہ حل۔ ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

Next Post

پولیس نے چار گھنٹوں کے اندر ہی دو لاپتہ بچوں کو بازیاب کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

پولیس نے چار گھنٹوں کے اندر ہی دو لاپتہ بچوں کو بازیاب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.