سرینگر//
سرینگر پولیس نے فوری کارروائی انجام دیتے ہوئے جامعۃ العلوم بی کے پورہ نوگام سے مبینہ طور چار دنوں سے لاپتہ دو بچوں کو تلاش کرکے اپنے اہلخانہ سے ملایا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن نوگام میں تحریری اطلاع ملنے پر ایک ایف آئی آر کے تحت سیکشن(۲)۱۳۷بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
ترجمان نے کہا کہ تکنیکی ڈیٹا اور انسانی انٹلی جنس کے امتزاج کو بروئے کار لاتے ہوئے ،پولیس اسٹیشن نوگام نے ولگام ہند وارہ کی لیڈ پر عمل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ہندوارہ پولیس کے تعاون سے لاپتہ بچوں کو تلاش کرکے چار گھنٹوں کے اندر ہی ولگام کے ایک دور افتادہ گائوں سے محفوظ طریقے سے بازیاب کیا گیا اور ان کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملایا گیا۔
اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔