ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-06
in مقامی خبریں
A A
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
سرینگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت ملی ٹنسی سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں ڈیڑھ کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے رہائشی ڈھانچے کے ساتھ۸مرلہ اور۲۰۲مربع فٹ اراضی پر مشتمل ایک رہائشی جائیداد کو منسلک کیا ہے جس کی مالیت تقریباً ۵ء۱کروڑ روپیے ہے ۔
ترجمان نے کہا’’میر مسجد محلہ، شالہ باغ خانیار میں واقع اور سروے نمبر۱۱۴۷/۳۶۷۴؍اور۱۱۴۸/۳۶۷۷ کے تحت آنے والی جائیداد محمد یوسف شاہ ولد حافظ ولی اللہ شاہ کے نام پر درج ہے جو اس وقت مسعود حسین شاہ ولد محمد یوسف شاہ کے قبضے میں ہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’یہ ضبطی غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن خانیار میں درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۴۸کے سلسلے میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کے کے تحت انجام دی گئی‘‘۔
ترجمان نے کہا’’تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ جائیداد دہشت گردی کی سرگرمیوں سے منسلک غیر قانونی رقم سے حاصل کی گئی تھی۔ یو اے پی ایکٹ کے سیکشن ۲۵کے تحت کام کرتے ہوئے ، غیر منقولہ جائیداد کو قانونی طریقہ کار کے بعد باضابطہ طور پر ضبط اور منسلک کر دیا گیا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اٹیچمنٹ نوٹس کے ذریعے ، مالک کو مذکورہ پراپرٹی کو کسی بھی طریقے سے بیچنے ، لیز پر دینے یا منتقل کرنے سے منع کیا گیا ہے ‘‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو منظم طریقے سے ختم کرنے کے لیے سری نگر پولیس کی مسلسل مہم کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے مالیاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے اور ان کو ناکارہ بنا کر، جموں و کشمیر پولیس کا مقصد ملک کی سلامتی اور سالمیت کیلئے نقصان دہ کارروائیوں کو روکنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Next Post

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.