سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک فوجی اہلکار اُس وقت زخمی ہوا جب شبانہ گشت کے دوران اس کی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔
فوجی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب بوٹہ پتھری علاقے میں اس وقت پیش آیا فوج نے ممکنہ نقل و حرکت کو روکنے کے لیے علاقے میں ناکہ لگایا تھا۔ دورانِ کارروائی، ایک رائفل مین کی بندوق سے اچانک گولی چل گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی اہلکار کو دائیں پاؤں میں گولی لگی، جس کے فوراً بعد اُسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر علاج کیلئے سری نگر میں قائم فوج کے۹۲بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔