سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کے مین مارکیٹ میں بدھ کی علی الصبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم سے کم پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے مین مارکیٹ میں بدھ کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک شاپنگ کیمپلکس میں آگ نمو دار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم از کم پانچ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔