جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’’ سوچھتا پکھواڑہ‘‘ : صفائی اور شجرکاری مہم کی تیاری

سرگرمیوں کو نگرانی کیلئے خصوصی پورٹل قائم کیا جائے :ڈولو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-30
in اہم ترین
A A
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے

CS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

نئی دہلی///
چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج جموںوکشمیر یوٹی میں یوم آزادی کے موقعہ پر۱۵دِن طویل ’’ سوچھتا پکھواڑہ ‘‘ منانے کے لئے ایک وسیع پروگرام تیار کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔
اِس میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں کے اِس عوام پر مبنی پروگرام میں سب کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔
ڈولو نے مختلف سرگرمیوں کے اِنعقاد میں مثالی ہم آہنگی دکھانے پر زور دیا جو ’’سوچھتا پکھواڑہ‘‘ کا حصہ ہیں۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ متعلقہ محکموں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کی جانب سے ان تمام سرگرمیوں کو اَپ لوڈ کرنے کے لئے خصوصی پورٹل قائم کیا جائے ۔
چیف سیکریٹری نے متعلقہ صوبائی اِنتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے اضلاع کے ایکشن پلان کا جائزہ لیں اور اُنہیں بہتر بنانے یا ان منصوبوں کو زیادہ مناسب انداز میں ترتیب دینے کے لئے تجاویزاور مدد فراہم کریں۔
ڈولو نے اِس موقعہ پر متعلقہ اِنتظامی سیکرٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے ان سرگرمیوں کے کیلنڈر کے بارے میں سنا جو اُنہوں نے یکم؍ اگست سے ان۱۵ دنوں کے لئے طے کئے ہیں۔ اُنہوں نے ان میں سے ہر ایک سے کہا کہ وہ منصوبہ بندی کی گئی ہر سرگرمی کے لئے ایک وقف نوڈل آفیسربنائیں اور زمینی سطح پر آسانی سے عملانے کے لئے مخصوص حکمت عملی وضع کریں۔
چیف سیکریٹری نے ان سوچھتا اور شجرکاری مہموں کو جموں و کشمیر کے کونے کونے تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ’’ایک پیڑ شہیدوں کے نام‘‘ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے محکمہ جنگلات پر زور دیا کہ وہ ہر ضلع میں شجرکاری کے سامان کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ ان سرگرمیوں کو آسانی سے منعقد کیا جاسکے۔
شہری اور دیہی علاقوں میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں متعلقہ افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف محکموں اور ہر ضلع میں بڑے پیمانے پر شجرکاری اور صفائی مہم چلائی جائے گی۔
محکمہ مکانات و شہری ترقی اور رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بالترتیب شہری اور دیہی علاقوں میں پروگراموں کو عملانے کے لئے نوڈل محکمہ بننے جا رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ محکمہ جنگلات اَپنی نرسریوں سے پودے لگانے کا سامان فراہم کرے گا۔
جیساکہ میٹنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات یہاں کے اضلاع میں ’’ایک پیڑ شہیدوں کے نام‘‘کے حصے کے طور پر ۶۰۰ سے زیادہ تقریبات منعقد کرے گا۔ یہ جنگلات ، وائلڈ لائف کے علاقوں اور ان کے زیر قبضہ عوامی مقامات کی صفائی بھی کرے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ان تمام ۱۵ دنوں کے لئے اَپنے اضلاع میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے اِشتراک سے وہ اپنے اضلاع میں شجرکاری مہم کا اِنعقاد کرنے جا رہے ہیں جس میں’’ایک پیڑ شہیدوںکے نام‘‘ اور ’’ ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انہوں نے میٹنگ کو ذاتی یا اِجتماعی حفظان صحت کے فوائد کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آئی اِی سی کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ مزید انکشاف کیا گیا کہ ویسٹ ہاٹ شاٹس جیسے بس سٹینڈز، کھیلوں کے میدانوں، بازاروں وغیرہ پر صفائی مہم چلائی جائے گی۔
میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ این جی اوز اور سول سوسائٹی ممبران کی مشاورت سے تعلیمی اِداروں، سرکاری دفاتر کے کیمپس، مذہبی مقامات، سیاحتی مقامات، آبی ذخائر یا دیگر عوامی املاک کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
اس کے علاوہ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ آئی اِی سی کی مستقل سرگرمیوں کے علاوہ شرکا کی جانب سے تقریب کے ہر مقام پر سوچھتا کے وعدے بھی کئے جائیں گے۔ اِس ہفتے کی مناسبت سے ہمارے تعلیمی اداروں میں مباحثے، کوئز، مصوری مقابلے اور طلباء کی کھیل سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
دورانِ میٹنگ بتایا گیا کہ آر ڈی ڈی مختلف اَضلاع میں’’سنگل یوز پلاسٹک‘‘ کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ایک حصے کے طور پر’’ پلاسٹک لائو تھیلا لے جائو‘‘ مہم چلا رہا ہے جہاں لوگ اپنے پلاسٹک ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے جمع کرسکتے ہیں اور گھر پر اِستعمال کے لئے بائیوڈی گریڈایبل بیگ واپس لے سکتے ہیں، جیسا کہ اس اجلاس کے دوران بتایا گیا۔
میٹنگ میں اِنتظامی سیکرٹریز، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، متعلقہ محکموں کے سربراہان ، میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں کے علاوہ دوسرے محکمہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ آئوٹ سٹیشن اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس ایس بی ایس آئی امتحان کا پرچہ لیک معاملے میں سرغنہ کی ضمانت عرضی خارج

Next Post

طویل خشک سالی ختم ‘وادی میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

طویل خشک سالی ختم ‘وادی میں بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.