سرینگر/۲۵جولائی
فوجی سربراہ‘اوپیندرا دویدی نے جمعرات کو ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کمانڈروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر تمام رینکس کی سراہنا کی۔
آرمی چیف نے جوانوں کو ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔
فوج کے تعلقات عامہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی پی آئی) نے جمعرات کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا”جنرل اوپیندرا دویدی نے لائن آف کنٹرول پر اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا“۔انہوں نے وہاں تعینات کمانڈروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا”انہوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر تمام رینکس کی سراہنا کی اور جوانوں کو ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ثابت قدم رہنے کی تلقین کی“۔
قبل ازیں فوجی سربراہ نے بادامی باغ فوجی چھاﺅنی میں نائیک دلاور خان کی پھول مالا چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جو بدھ کے روز کپوارہ انکاﺅنٹر میں جاں بحق ہوئے ۔