جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کےلئے ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-19
in ٹاپ سٹوری
A A
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

نئی دہلی/ 19 جولائی
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو ملک میں بدلتے ہوئے سیکورٹی خطرے کے منظر نامے سے نمٹنے کے لئے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کی حمایت کرنے والے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا۔
شاہ نے یہاں مختلف سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ملٹی ایجنسی سینٹر (ایم اے سی) کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اس میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں سیکورٹی ایجنسیوں اور دیگر انٹیلی جنس اور انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی سلامتی کے تئیں حکومت کا ایک جامع انداز اپنائے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ملک میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے معاون ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے تمام ایجنسیوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تال میل پر زور دیا۔
وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایم اے سی کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان فعال اور حقیقی وقت پر قابل عمل معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر دن رات کام جاری رکھنا چاہیے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایم اے سی فریم ورک اپنی رسائی اور تاثیر کو بڑھانے کے لیے جامع تکنیکی اور آپریشنل اصلاحات سے گزرنے کے لیے تیار ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کی قےادت میں سلامتی سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کی جمعرات کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں جموں میں حالیہ جنگجویانہ حملوں کے بعد کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعظم نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت سی کہ وہ انسداد دہشت گردی کےخلاف تمام دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ دہشت گردی کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹن میں قلت آب کیخلاف احتجاج‘ پتھراو

Next Post

بائیڈن اور ٹرمپ میں یکطرفہ مقابلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

بائیڈن اور ٹرمپ میں یکطرفہ مقابلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.