جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کیرن جھڑپ:دو غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-19
in تازہ تریں
A A
کیرن جھڑپ:دو غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر/ 19 جولائی
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کو ہونے والی جھڑپ کے دوران دو غیر ملکی ملی ٹنٹ مارے گئے جن کی تحویل سے اسلحہ، جنگی سٹورز اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد کیا گیا۔
فوج نے کہا کہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق و تائید کی تھی۔
بتادیں کہ کیرن سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک فوج نے جمعرات کو دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر2 غیر ملکی ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا” 17 جولائی کو جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق کی، کہ غیر ملکی دہشت گردوں کے ایک گروپ کی طرف سے کیرن سیکٹر سے در اندازی کرنے کا امکان ہے “۔
ترجمان نے کہا” 18 جولائی کو قریب ساڑھے بارہ بجے دن وہاں تعینات مستعد فوجی جوانوں نے ایل او سی کے اپنے طرف گھنے پودوں میں دو دہشت گردوں کی نقل و حمل دیکھی“۔
بیان میں کہا گیا”در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو چلینج کیا گیا جس پر انہوں نے فائر کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا“۔انہوں نے کہا”اس دوران دو سخت گیر غیر ملکی دہشت گردوں کو مارا گیا اور ان کے ساتھ اسلحہ، جنگی سٹورز اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد کیا گیا“۔ان کا کہنا ہے کہ انٹلی جنس کی بنیاد پر انجام دیا گیا یہ کامیاب آپریشن فوج، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران ایل او سی پر در اندازی کے خلاف تیسرا کامیاب آپریشن تھا جو فوج کے لائن آف کنٹرول کے تقدس کو بحال کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دس روزہ گرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دو بارہ کھل گئے

Next Post

پٹن میں قلت آب کیخلاف احتجاج‘ پتھراو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
پٹن میں قلت آب کیخلاف احتجاج‘ پتھراو

پٹن میں قلت آب کیخلاف احتجاج‘ پتھراو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.