جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لکھن پور سے امر ناتھ پوترا گھپا تک اضافی کمپنیاں تعینات

سنہا کا بالتل کیمپ کا دورہ‘ سیکورٹی و دیگر انتظامات کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-26
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق۲۹جون سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر مرکزی اور یوٹی سطح پر تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ لکھن پور سے پوتر گھپا تک۶۰ہزار پیراملٹری فورسز جن میں سی آ ر پی ایف، آئی ٹی بی پی، بی ایسا یف ، ایس آئی ایف اور سی آئی ایس ایف کی کمپنیاں شامل ہیں کو تعینات کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یاترا روٹوں پر جگہ جگہ شارپ شوٹرس کو تعینات کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاترا کے دوران پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا جائے گا تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
امر ناتھ یاترا کے حوالے سے جموں وکشمیر پولیس نے بھی تیاریاں شروع کیں ہیں اور یاترا کے دوران آفیسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی آرڈر نکالا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے یاترا روٹوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے سبھی طرح کے انتظامات مکمل کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر سے پوترا گھپا تک یاتریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جارہا ہے ۔
اس دوران جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
سنہا نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے آج گاندربل ضلع میں شری امرناتھ جی یاترا کے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا‘‘۔
ایل جی کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات اور مختلف سہولیات بشمول ادویات، آکسیجن، پانی، خوراک، صفائی ستھرائی او ریاتری کیمپ اور روٹ کے ساتھ ٹیلی کام کنکٹوٹی کا جائزہ لیا‘‘۔
بتادیں کہ۵۲دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا۲۹جون کو شرع ہو کر۱۹؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
یاترا حسب روایت۴۸کلو میٹر طویل بنون، پہلگام اور۱۴کلو میٹر طویل بالتل روٹس سے شروع ہوگی۔سال گذشتہ زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے امر ناتھ یاترا کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کو نہیں ملی راحت، ای ڈی کی عرضی منظور

Next Post

بابر قادری قتل معاملہ:کشمیر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

بابر قادری قتل معاملہ:کشمیر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.