منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیجریوال کو نہیں ملی راحت، ای ڈی کی عرضی منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-26
in عالمی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

نئی دہلی،//) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ایکسائز پیالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے ملزم وزیر اعلی اروند کیجریوال کو خصوصی عدالت کی طرف سے دی گئی ضمانت کو معطل کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا۔ جسٹس سدھیر کمار جین کی تعطیلی بنچ نے کہا "ای ڈی کی طرف سے (خصوصی عدالت کے ذریعے کیجریوال کو دی گئی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ) دائر درخواست کو منظور کر لیا ہے ۔
سنگل بنچ نے کہا کہ (خصوصی تعطیلاتی عدالت) کی جج نے شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں ریکارڈ پر موجود مواد پر صحیح طریقے سے غور نہیں کیا۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی طرف سے یہ مشاہدہ کہ بہت زیادہ مواد پر غور نہیں کیا جا سکتا مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے مواد پر اپنا ذہن نہیں لگایا ہے ۔
بنچ نے یہ بھی کہا کہ تعطیلی جج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست ضمانت پر بحث کرنے کا مناسب موقع دیا جانا چاہئے ۔
سپریم کورٹ نے 24 جون کو کیس کی سماعت کی تھی اور اگلی سماعت کے لیے 26 جون کی تاریخ مقرر کی تھی۔
سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ کے عبوری اسٹے (21 جون کے فیصلے پر ) کو ‘تھوڑا غیر معمولی’ قرار دیا تھا اور کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی تھی۔
جسٹس مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی تعطیلی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا تھا کہ اگر اس دوران ہائی کورٹ اس معاملے میں کوئی حکم دیتا ہے تو اسے ریکارڈ پر لایا جا سکتا ہے ۔
تاہم بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کا حکم "تھوڑا غیر معمولی” تھا کیونکہ عام طور پر کوئی بھی حکم امتناعی سماعت کی تاریخ پر دیا جاتا ہے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے 21 جون کو ای ڈی اور سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ذریعے مسٹر کیجریوال کو 20 جون کو ضمانت دینے کے حکم پر عبوری حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس سدھیر کمار جین کی تعطیلاتی سنگل بنچ نے دونوں فریقوں کے دلائل کو تفصیل سے سننے کے بعد مسٹر کیجریوال کی ضمانت پر عبوری روک لگا دی اور کہا کہ اس معاملے میں تفصیلی حکم اگلے دو سے تین دن میں دیا جائے گا ۔ اس دوران نچلی عدالت کے حکم پر عبوری روک جاری رہے گی ۔
سنگل رکنی بینچ کے جج نے کہا تھا ”میں دو سے تین دن کے لیے آرڈر محفوظ کر رہا ہوں۔ "نچلی عدالت کے حکم پر عمل درآمد حکم کے اعلان تک روک دیا گیا ہے ۔”
ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے دونوں فریقوں سے کہا تھا کہ وہ 24 جون کو تحریری طور پر اپنے اپنے خیالات پیش کریں۔
راؤز ایونیو میں واقع ای ڈی اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تعطیلی جج نیا ئے بندو نے 20 جون کو دیر شام کیجریوال کو بڑی راحت دیتے ہوئے ضمانت دی تھی۔ لیکن اس حکم کے خلاف ای ڈی نے اگلے دن 21 جون کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔
ہائی کورٹ کے سامنے ای ڈی کی طرف سے دلیل پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ملزم وزیر اعلی کیجریوال کی رہائی پر روک لگانے کی درخواست کی اور ، یہ دعوی کرتے ہوئے کہ متعلقہ نچلی عدالت نے انہیں (ای ڈی) کو اپنا موقف پیش کرنے کا وقت نہیں دیا ، درخواست کی فوری سماعت کی گزارش کی۔
ہائی کورٹ کے سامنے مسٹر راجو نے کہا تھا ”میں فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ یہ حکم کل (جمعرات 20 جون) رات 8 بجے سنایا گیا۔ آرڈر ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا ہے ۔ ‘‘ہمیں (کیجریوال کی) ضمانت کی مخالفت کرنے کا واضح موقع نہیں دیا گیا۔’’
خصوصی عدالت نے مسٹر کیجریوال اور مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی دو دن تک دلائل سننے کے بعد جمعرات 20 جون کی دیر شام ضمانت کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ان کی (کیجریوال کی) رہائی کا حکم دیا تھا۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس وقت وہ عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا میں ارکان کی حلف برداری مکمل

Next Post

لکھن پور سے امر ناتھ پوترا گھپا تک اضافی کمپنیاں تعینات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post

لکھن پور سے امر ناتھ پوترا گھپا تک اضافی کمپنیاں تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.