نیویارک//
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی بینکنگ اتھارٹی ’فیڈرل ریزرو‘ کے چیئرمین جیروم پاول سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں، مسٹر ٹرمپ نے ایک مضمون کا لنک شیئر کیا، جس میں فیڈرل ہاؤسنگ فائننس ایجنسی کے سربراہ بل پلٹے نے مسٹر پاول کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر مشتمل تھا۔ مضمون میں مسٹر پلٹے نے کانگریس (پارلیمنٹ) سے مسٹر پاول کے مبینہ سیاسی تعصب اور سینیٹ کے فریب کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ غور طلب ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی مسٹر پاول کو اگلے سال ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی ان کے عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی اور شرح سود میں تخفیف نہ کرنے پر وفاقی چیئرمین کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
امریکی صدر نے جمعہ کو فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر پاول استعفیٰ دیتے ہیں تو انہیں خوشی ہوگی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر نے مسٹر پاول کو ایک ’غلط کام کرنے والا بتایا‘ اور انہیں’بیوقوف‘ بھی کہا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے بہت خراب کام کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ابھی ایک فیصد ادا کرنا چاہیے اور ہم زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ایک ایسا شخص ہے، جو مجھے لگتا ہے ٹرمپ ڈیریجمنٹ سنڈروم کا شکار ہے‘‘۔