پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بابر قادری قتل معاملہ:کشمیر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم گرفتار

’قیوم کو آج ایس آئی اے دفتر میں طلب کیا گیا جہاں ان کو گرفتار کیا گیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-26
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر ایڈوکیٹ اور کشمیر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم کو منگل کے روز پولیس نے سال۲۰۲۰میں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔
بتادیں کہ بابر قادری کو۲۴ستمبر۰۲۲۰کو سرینگر کے حول علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دو اسلحہ برداروں، جو گاہک کے روپ میں وہاں آئے تھے ، نے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے ) کر رہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا’’میاں قیوم کو آج صبح ایس آئی اے کے دفتر میں طلب کیا گیا جہاں اس کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا‘‘۔تاہم ان کی گرفتاری کے متعلق اب تک سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ موت سے چند گھنٹے قبل فیس بک پر ایک ویڈیو میں بابر قادری جو ٹی وی نیوز چینلز پر ایک معروف پینلسٹ بھی تھے ، نے میاں قیوم پر تنقید کی تھی اور ان پر اختلاف رائے کو دبانے کا الزام لگایا تھا۔
بابر قادری کے قتل کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن لال بازار سری نگر میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اور بعد میں جموں و کشمیر پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
اگست۲۰۲۱میں جب سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے چیف کماننڈر عباس شیخ اور اس کے نائب ثاقب منظور کو ہلاک کر دیا تو پولیس نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ثاقب منظور ایڈوکیٹ قادری کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ بعد ازاں پولیس نے ثاقب سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمے درج کئے ۔
بعد میں بابر قادری کے کیس کو ایس آئی اے کے سپرد کیا گیا جس نے سال۲۰۲۲میں سرینگر میں میاں قیوم اور دو دیگر وکیلوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ۔
میاں قیوم کئی بار کشمیر بار ایسو سی ایشن کے صدر رہے ہیں اور قبل ازیں انہیں متعدد بار پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لکھن پور سے امر ناتھ پوترا گھپا تک اضافی کمپنیاں تعینات

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.