منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جار ہا ہے :نریندر مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-21
in تازہ تریں
A A
دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جار ہا ہے :نریندر مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۱جون

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوگا ہمیں ماضی کے بوجھ کے بغیر حال میں جینا سکھاتا ہے ۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کی صبح یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں یوگا کے 10 ویں عالمی دن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

گرچہ یوگا کی یہ تقریب ایس کے آئی سی سی کے لان میں منعقد ہونے والی تھی تاہم صبح کو ہوئی بارشوں کی وجہ سے تقریب کو سینٹر کے اندر منعقد کیا گیا۔

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا”اس سال کے بین الاقوامی یوگا دن کی تھیم ’اپنے آپ اور سماج کے لئے یوگا‘ہے ۔ دنیا میں یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یوگا ہمیں ماضی کے بوجھ کے بغیر حال میں جینا سکھاتی ہے“۔

مودی نے کہا”یوگا ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ ہماری فلاح و بہبود کا تعلق ہمارے گرد وپیش دنیا کی فلاح کے ساتھ ہے جب ہماری اندرونی دنیا پر امن ہوگی تب دنیا پر ہمارے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں“۔

ان کا کہنا تھا”دنیا کے لیڈر میرے ساتھ یوگا کے متعلق بات کرتے ہیں“۔

مودی نے کہا”یوگا کی افادیت کو لوگ بھی تسلیم کر رہے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا عالمی لیڈر ہوگا جس نے میرے ساتھ بات چیت کے دوران یوگا پر بات نہ کی ہو“۔انہوں نے کہا”دنیا کے تمام لیڈر میرے ساتھ بات چیت کے دوران یوگا کے متعلق دلچسپی ظاہر کرتے ہیں“۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوگا دنیا کے اطراف و اکناف میں روز مرہ کے معمول کا ایک حصہ بن رہا ہے ۔

دنیا میں یوگا کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویزر اعظم نے ترکمنستان میں سال 2015 میں یوگا سینٹر کا افتتاح کرنے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ملک میں یوگا کافی مقبول ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا”ترکمنسان کی سٹیٹ میڈیکل یونیورسٹیوں نے یوگا تھرپی اپنے نصاب میں شامل کی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی یوگا کو اپنے تعلیمی نظام کا حصہ بنایا ہے اور منگولین یوگا فاﺅنڈیشن کئی یوگا سکول چلا رہی ہے “۔

یورپ کے سکولوں میں یوگا کی مقبولیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں اب تک یوگا اپنانے والے شہریوں کی تعداد1.5 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔

مودی نے کہا”ہم نے فرانس سے تعلق رکھنے والی 101 سالہ یوگا ٹیچر جنہوں نے ایک بار بھی ہندوستان کا سفر نہیں کیا تھا، کو ان کی یوگا کے تئیں خدمات کے اعزاز میں پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا“۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا میں توسیع سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور دنیا بھر کے سیاح مستند یوگا سیکھنے کے لئے ہندوستان آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا”دنیا بھر کے سیاح یہاں مستند یوگا سیکھنے کے لئے آتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں سیاحت سمیت کئی شعبے فروغ پا رہے ہیں جس سے نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں“۔

یوگا کے سائنٹیفک پہلو¶ں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگا انسان کے دماغ کو پر سکون کرکے ارتکاز کی طاقت بڑھا دیتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا”یہی وجہ ہے کہ یوگا کو فوج سے لے کر کھیلوں تک کے شعبوں میں شامل کیا جا رہا ہے خلا بازوں کو بھی یوگا کی تربیت دی جاتی ہے یہاں تک کہ قیدیوں میں مثبت خیالات پیدا کرنے کے لئے بھی یوگا کا استعمال کیا جا رہا ہے “۔

انہوں نے کہا کہ یوگا معاشرے میں مثبت تبدیلی کے نئے راستے متعین کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں یوگا کی طرف دلچپسی سے یہاں کے سیاحتی شعبوں کو نئی تحریک مل گئی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی سہہ پہر کو سری نگر پہنچے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے سرینگر میں بین الاقوامی یوگا ڈے پر منعقدہ پروگرام کی قیادت کی

Next Post

کشمیر میں رک رک کر ہلکی بارشیں جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

کشمیر میں رک رک کر ہلکی بارشیں جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.