پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے امکانات کم ہیں:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-23
in تازہ تریں
A A
اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے امکانات کم ہیں:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر/ 23 اپریل
سابق چیف منسٹر اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ اگر بی جے پی ایک بار پھر اقتدار میں آتی ہے تو جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے امکانات بہت کم ہیں۔
این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے یا نہیں۔” اگرچہ سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کی ہے‘ لیکن میں بی جے پی کے عزائم سے مایوس ہوں ، جو ایک بار پھر اقتدار میں آنے پر سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گی“۔
وادی میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ بحران کمزور پڑ سکتا ہے اور اگر وہ اقتدار میں رہے تو صورتحال مزید افراتفری کا شکار ہوجائے گی“۔
سید الطاف بخاری کے سجاد لون کو حمایت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا”میں آزاد صاحب، سجاد صاحب اور بخاری صاحب سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ دیکھیں جن کی طرف سے وہ کھڑے ہیں ان کا مسلمانوں کے ساتھ کیسا رویہ ہے ۔“
نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا”مجھے افسوس ہے کہ وزیر اعظم نے ایسی بات کی ہے ، اسلام ہمیں سب کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھنا سکھاتا ہے۔مسلمان کبھی کسی ماں‘ بہن کا منگل سوترا نہیں چھینے گا“۔ان کا کہنا تھا”میں بھی مسلمان ہوں قرآن ہمیں دوسروں سے نفرت کرنا نہیں سکھاتا ہے “۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک کی۲۸ریاستوں میں ’ون نیشن،ون الیکشن‘ ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا”بی جے پی چاہتی ہے کہ جس طرح روس میں پوتن بیٹھا ہوا ہے اسی طرح وہ اپنے وزیر اعظم کو یہاں بٹھانا چاہتی ہے“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے لداخ میں تاشی گیالسن کو امیدوار نامزد کیا

Next Post

آئین کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی :شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ

آئین کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی :شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.