سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
فوج نے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج اور پولیس نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ دو مشتبہ افراد کو اسلحہ ، دستی بم اور دیگر گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں کشمیر میں بھی پہلے مرحلے کے تحت جمعہ ۱۹؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کیلئے کشمیر او جموں کے سبھی اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔