جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بجبہاڑہ میں ’دہشت گردوں‘ کی فائرنگ میں بہار کا رہائشی ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-18
in اہم ترین
A A
کولگام میں سرپنچ ہلاک

Firing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی شام دہشت گردوں نے بہار کے ایک باشندے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بجبہاڑہ کے جبلی پورہ علاقے میں بہار کے رہائشی راجو شاہ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے آج رات ’ایکس‘ پر کہا’’اننت ناگ کے جبلی پورہ بجبہاڑہ میں دہشت گردوں نے بہار کے رہنے والے راجو شاہ پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات سامنے آئیں گی‘‘۔
اس دوران ایک مقامی خبر رساں ایجنسی ‘جی این ایس نے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے انتہائی قریب سے فائرنگ کے نتیجے میں یہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
فوج نے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج اور پولیس نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ دو مشتبہ افراد کو اسلحہ ، دستی بم اور دیگر گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں کشمیر میں بھی پہلے مرحلے کے تحت جمعہ ۱۹؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کیلئے کشمیر او جموں کے سبھی اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجبہاڑ میں دو افراد گرفتار‘گولہ بارود ضبط

Next Post

عمرعبداللہ مخالفین پر منفی لیبل لگانے کی عادت سے باہر نکلیں:سجاد لون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

عمرعبداللہ مخالفین پر منفی لیبل لگانے کی عادت سے باہر نکلیں:سجاد لون

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.