جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا:ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-30
in ٹاپ سٹوری
A A
دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

جموں/30مارچ
اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) نے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے ۔
ٹھاکر نے کہاکہ کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی قصہ پارینہ بن چکے ہیں ۔
ان کے مطابق آج بغیر خوف کے لوگ لالچوک میں ترنگا لہرا رہے ہیں جو اس بات کی غماز ہے کہ کشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار ٹھاکر نے جموں میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔
ٹھاکر نے کہا”بی جے پی کی قیادت میں ملک اس وقت پانچویں بڑی معیشت کے طورپر ابھر کرسامنے آیا ہے “۔
مرکزی وزیر کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے مضبوط بھارت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر عملی اقدامات اٹھائیں اور آج پوری دنیا میں بھارت کا ڈنکا بج رہا ہے ۔
ٹھاکر نے کہاکہ تین خاندانوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کی اور دھکیل دیا لیکن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی جی نے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور اب یہ قانون واپس نہیں آئے گا۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشرعات نے کہاکہ بھاجپا نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ختم کرنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا ”کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے “۔
ٹھاکر کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران کشمیر میں بہت کچھ بدلا ہے ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا جبکہ تین خاندانوں سے بھی لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج سرینگر کے لالچوک میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگ ترنگا لہرا رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سال زائد از دو کروڑ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی ۔
ٹھاکر کا کہنا تھا”آج کے دور میں سری نگر میں فارمولہ ون کی گاڑیاں چل رہی ہیں، جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا“ ۔
اپنی تقریر میں مرکزی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے والمیکی سماج اور گوجر وں کو انصاف فراہم کیا۔ ہم نے وہ کرکے دکھایا جو کانگریس نے ستر سالوں کے دوران نہیں کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتخابات میں میرا حصہ لینا پارٹی کا فیصلہ ہوگا: عمر عبداللہ

Next Post

لوک سبھا الیکشن اوراین سی …؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

لوک سبھا الیکشن اوراین سی …؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.