ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لوک سبھا الیکشن اوراین سی …؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-31
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہم نہیں جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہو گا …ہم بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… لیکن… لیکن نہ جانے ہمیں کیوں لگ رہا ہے کہ یہ ہو گا اور… اور ضرور ہوگا …اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ کشمیر کی اڈھائی لوک سبھا نشستوں کو جینے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں… یقین کیجئے گا کہ ان صاحب کا یہ خواب پورا نہیں ہو گا… ان کا یہ خواب … خواب ہی رہے گا … اس وقت انہیں اس بات کا احساس نہیں ہے‘ لیکن… لیکن جب انہیں اس کا احساس ہو گا تو… تو تب دیر نہیں بلکہ بہت دیر ہوئی ہو گی… عمر صاحب تو کہتے ہیں کہ اس وقت ساری قوتیں این سی کو ہرانے کیلئے جمع ہو ئی ہیں… لیکن اس کے باوجود بھی انہیں یہ گمان ہے کہ یہ ان سب قوتوں کو شکست دے کر کشمیر کی اڈھائی لوک سبھا نشستوں پر کامیاب ہو جائیں گے… لیکن صاحب ایسا ہو یہ ضروری نہیں ہے… ایسا ہی ہو یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے… کم از کم ہمیں دکھائی نہیں دے رہا ہے کہ… کہ جو ہمیں نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ … کہ شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر‘ دونوں نشستوں سے این سی ہاتھ دھو بیٹھے گی… رہی سرینگر کی نشست تو… تو ممکن ہے کہ اس ایک نشست کو این سی کی جھولی میں ڈال دیا جائیگا … اس ایک نشست پر این سی کو کامیابی ملے گی… نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ…کہ این سی کی لوگوں میں کوئی ساکھ نہیں ہے… ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں… سچ تو یہ ہے کہ اس وقت کشمیر کی جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں ان میں سے اگر کسی کو کچھ عوامی حمایت حاصل ہے ‘ اگر کسی کو کوئی برتری حاصل ہے تو وہ این سی ہے… کوئی اور نہیں … اپنی میڈم جی کی پی ڈی پی تو بالکل بھی نہیں ہے… لیکن صاحب اپنے بدلے ہوئے کشمیر میں الیکشن کے حوالے سے کچھ اور بھی عوامل جڑ گئے ہیں… اور یہ بھی تو سچ ہے کہ کشمیر کے الیکشن صرف الیکشن نہیں ہو تے ہیں اس کے علاوہ کچھ اور بھی ہو تے ہیں … اور انہی باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے جو تصویر ابھر رہی ہے… لوک سبھا الیکشن کے حوالے سے ابھر رہی ہے وہ یہ ہے کہ … کہ ۲۰۱۹ میں این سی نے شمال و جنوب کے علاوہ وسطی کشمیر کی سیٹ پر بھی قبضہ کیا تھا اور… اور آج پانچ سال بعد ایسا ہی ہو… ہمیں دکھائی نہیں دے رہا ہے… بالکل بھی نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا:ٹھاکر

Next Post

غیر معیاری ادویات کی کھپت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

غیر معیاری ادویات کی کھپت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.