بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

نہیں صاحب انصاف بھی کوئی چیز ہوتی ہے نا …اب ایسا تو نہیں ہے کہ آپ اپنے آزاد صاحب…غلام نبی آزاد صاحب کی جان لے کر ہی بیٹھیں گے… یہ انصاف نہیں ہے۔ مانا کہ ان سے غلطی ہو ئی … ایک ایسی غلطی جو ان سے نہیں ہو نی چاہئے تھی ‘ جس سے یہ صاف بچ جاتے … لیکن… لیکن آزاد صاحب بھی تو بالآخر ایک انسان ہی ہیںاور… اور انسان سے ہی غلطی ہو جاتی ہے … سو اپنے آزاد صاحب سے بھی غلطی ہوئی… ایک نہیں‘دو نہیں بلکہ تین غلطیاں ہو ئیں… لیکن… لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں … اور بالکل بھی نہیں کہ … کہ آپ انہیں تڑپا تڑپا کر تڑپا دیں… ان کی پہلی غلطی کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنا تھی… یہ ان کی سب سے بڑی غلطی تھی‘ دوسری غلطی اپنی علیحدہ دکان…سیاسی کھولنا تھی… اور تیسری غلطی یہ تھی کہ انہوں نے خود بھی یہ تاثر دیا کہ … کہ ان کی سیاسی جماعت ‘ بی جے پی کی بی ٹیم ہے… اچھا چلئے انہوں نے خود یہ تاثر نہیں دیا… لیکن اس تاثر کو ختم کرنے کیلئے انہوں نے کیا کیا… اللہ میاں کی قسم کچھ بھی نہیں کیا … الٹا ان کی باتوں سے ‘ ان کی حرکتوں سے ‘ ان کے بیانات سے اس تاثر کو اور زیادہ تقویت مل رہی تھی… اب یہ جناب خاموش ہیں… چپ کرکے بیٹھے ہیں… لیکن … لیکن ان کی یہ خاموشی خود ساختہ اور خود اختیاری نہیں ہے… بلکہ انہیں خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا… یا انہیں خاموش کر دیا گیا… نہیں صاحب کسی ایجنسی نے ایسا نہیں کیا‘ بلکہ کشمیر اور جموںکے لوگوں نے انہیں خاموش کردیا … ان سے منہ پھیر کر خاموش کردیا … آزاد صاحب اب یقینا خاموش ہو گئے ہیں… لیکن اب انہیں خاموش بیٹھنے بھی نہیں دیا جارہا ہے… تاج محی الدین اور جی ایم سروری دو بارہ کانگریس میں شامل ہوئے … یہ کئی مہینوں سے آزاد صاحب سے دوری نہیں بلکہ بہت دوری بنائے رکھے تھے… لیکن ان کی کانگریس میں شمولیت کو آزاد صاحب کیلئے ’دھچکا‘ قرار دیا جارہا ہے… جان بوجھ کر آزاد صاحب کا نام گھسیٹا جا رہاہے اور… اور اس لئے گھسیٹا جارہاہے تاکہ انہیں تکلیف پہنچائی جائے … ارے صاحب !کچھ تو اللہ میاں کا خوف کرو‘ اب تو رحم کرو… آزاد صاحب کی عمر کا ہی کچھ پاس لحاظ رکھو کہ…کہ ان سے یقینا غلطی ہو ئی …لیکن… لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں کہ آپ ان کی جان ہی لیں گے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر :کانگریس کے قول و فعل میں تضاد؟

Next Post

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر پیسوں کی بارش

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر پیسوں کی بارش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.